اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان آمدنی پر دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لیے کنونشن کے مسودے پر دستخط کیے ہیں۔ایک قومی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کنونشن پر 3 روزہ مذاکرات کے بعد دستخط کیے گئے جو اسلام آباد میں مکمل ہوئے۔
افغان وفد کی سربراہی ڈائریکٹر ریونیو لیگل سروسز ندا محمد صدیقی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز ساجد اللہ صدیقی نے کی۔
Pakistan and Afghanistan sign Convention for Avoidance of Double Taxation during the 3rd round of negotiations at FBR HQs. Chairman FBR Mr. Asim Ahmad expressed optimism that the consensus document will further strengthen economic relations between the two brotherly countries. pic.twitter.com/NCs7cs5390
— FBR (@FBRSpokesperson) February 3, 2023
ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے دسمبر 2021 میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران شناخت کیے گئے دیگر مسائل پر بھی غور کیا۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے پاکستان کے دورے پر افغان وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کنونشن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔