ٹھٹہ (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کے والدجیئند مگسی انتقال کر گئے۔ایس ٹی پی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کے والد کو دل کا دورہ پڑا،جس کی وجہ سے وہ 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹر قادر مگسی کی روپوشی کے دوران ان کے والدجیئندمگسی طویل عرصے تک جیل میں تھے. ان کی نماز جنازہ آج شام 7 بجے ٹھٹہ شہر میں ادا کی جائے گی۔
سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے .
سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنما جام عبدالفتاح سمیجو، گلزار سومرو،حیدر ملاح، ڈاکٹر سومار منگریو، عاشق سولنگی، قادر چنہ، امتیاز سموں، نثار کیریو اور مرکزی قیادت نے دکھ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایس ٹی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چاچا جیئند مگسی نے قومی تحریک میں ڈاکٹر قادر مگسی کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ وہ ریاستی دباؤ کے باوجود نہ جھکے اور کئی بار جیل بھی گئے۔
جیلوں کے دوران بھی چاچاجیئند مگسی کارکنوں کو حوصلہ دیتے رہے کہ ہم جیلوں سے نکل آئیںگے، آپ مادر وطن کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہنا۔