Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دیر آید، درست آید:ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے: محسن نقوی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > دیر آید، درست آید:ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے: محسن نقوی
پاکستانکھیل

دیر آید، درست آید:ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے: محسن نقوی

Published June 10, 2024
Tags: Featured پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت
Share
SHARE

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائےْ.بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے میچ کے بعد صحافیوں سے اپنی گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھا نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی ، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔

پاکستانی بیٹرز بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے ۔ فخر زمان ، شاداب خان ، عماد وسیم کو جب سنگلز بنانے تھے اس وقت لمبی ہٹ لگانے کی کوششں کرتے رہے اور جب ہٹ لگانی تھیں تو سنگلز بنائے۔

بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی، اگر امریکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا تو پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کا سفر ختم سکتا ہے۔

TAGGED:Featuredپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقویشکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھیقومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، بھارت کی پاکستان کو 6 رنز سےشکست
Next Article پنجاب پولیس نےکچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کی؛ رپورٹ میں انکشاف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیل غزہ میں طبی سہولیات اور عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہا ہے: یو این تفتیش کار

(ویب‌ڈیسک): اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اسرائیل کے غزہ کی طبی سہولیات اور عملے پر پر حملوں کو دانستہ…

October 11, 2024
انٹرٹینمنٹ

رجنی کانت کی فلم جیلر کی ریلیزپرتامل ناڈو میں اکثرکمپنیوں کا تعطیل کا اعلان

بنگلور (شوبز ڈیسک): بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم 'جیلر' دنیا بھر میں 10 اگست کو ریلیز ہونے جارہی…

August 8, 2023
پاکستانکاروبار

انتخابی نتائج اور بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ میں 1363 پوائنٹس کی بڑی مندی

کراچی (ویب ڈیسک): غیر متوقع انتخابی نتائج سے سرمایہ کاروں میں اضطراب کے باعث اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار…

February 12, 2024
پاکستان

پیپلزپارٹی کے مرتضٰی وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہوگئے

کراچی (ویب ڈیسک): شہر قائد کے میئر کے لیے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا، جس میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ…

June 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?