کراچی (ویب ڈیسک): مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے گیس کے ریٹ میں 74 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ، وفاقی حکومت آئی ایم ایف کو منانے میں لگ گئی۔وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہو گئی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی سخت ترین شرط مان لیں اور اوگرا کو یکم جولائی سے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کے لئے گیس 74.42 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی یے۔
اوگرا نے گیس قیمت میں اضافے کیلئے سوئی کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس قیمت میں 406 روہے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اوگرا فیصلہ کے مطابق سوئی سدرن کیلئے گیس قیمت میں 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا فیصلے کے تحت سوئی ناردرن کیلئے گیس کی موجودہ اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
اوگرا فیصلے کے بعد اب سوئی ناردرن کیلئے گیس کی نئی قیمت 952 روپے17 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
سوئی سدرن کیلئے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے ، اوگرا فیصلے کے تحت سوئی سدرن کیلئے نئی قیمت 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔
وفاقی حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر ازخود عملدرآمد ہو جائے گا۔ وفاقی حکومت کے ادارے اوگرا کا فیصلہ آئی ایم ایف کو منانے کی جانب بڑی پیش رفت ہے۔