Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیلی خواتین فوجیوں کی حماس کے ہاتھوں گرفتاری کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیلی خواتین فوجیوں کی حماس کے ہاتھوں گرفتاری کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری
دنیا

اسرائیلی خواتین فوجیوں کی حماس کے ہاتھوں گرفتاری کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری

Published May 23, 2024
Tags: Featured اسرائیل میں حکومت کے خلاف اس کے اپنے شہری سراپا احتجاج ہیں اہل خانہ نے پانچوں فوجیوں کو وطن واپس لانے میں اسرائیل کی ناکامی لیری الباگ کے والد ایلی نے چینل پر فوٹیج نشر ہونے کے بعد کہا، میں چاہتا ہوں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):غزہ / مقبوضہ بیت المقدس: حماس کے 7 اکتوبر حملے کے دوران گرفتار کی جانے والی 5 اسرائیلی خواتین فوجیوں کی ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری کردی گئی۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کے اہل خانہ کے فورم نے فوٹیج جاری کی جسے اسرائیلی حکومت نے ایڈٹ کرنے کے بعد نشر کرنے کی اجازت دی۔

ویڈیو میں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوجی بیس نہال اوز پر حماس کے حملے میں 5 خواتین فوجیوں کو قیدی بناتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ پانچوں فوجی غزہ سرحد کے قریب ہر طرح کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کےلیے تعینات تھیں۔
اہل خانہ نے پانچوں فوجیوں کو وطن واپس لانے میں اسرائیل کی ناکامی کا عبرتناک ثبوت قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو حکومت پر ان قیدیوں کی جلد از جلد رہائی کے لیے زور دیا۔

یہ ویڈیو مبینہ طور پر حماس کے مجاہدین کی وردیوں پر لگے باڈی کیمروں سے بنی ہوئی ہے جب انہوں نے غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجی بیس پر حملہ کیا تھا جس کے دوران وہاں سے لیری الباگ، کرینہ ایریف، اگام برجر، ڈینییلا گلبوا اور ناما لیوی کو پکڑا گیا۔ یہ ویڈیو 229 دن پہلے کی ہے اور پانچوں فوجی ابھی تک غزہ میں حماس کی قید میں ہیں۔

اسرائیل میں حکومت کے خلاف اس کے اپنے شہری سراپا احتجاج ہیں۔ وہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ دار وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دے رہے ہیں۔ دارالحکومت تل ابیب سمیت ملک بھر میں حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پانچوں فوجیوں کے اہل خانہ نے اس فوٹیج کو ٹی وی چینلز پر نشر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد اپنی حکومت کو جھجھوڑنا ہے، تاکہ فوجیوں کی رہائی کے لیے مزید تگ و دو کی جائے۔

لیری الباگ کے والد ایلی نے چینل پر فوٹیج نشر ہونے کے بعد کہا، میں چاہتا ہوں جب تک کوئی بیدار نہ ہو جائے آپ روزانہ خبرنامے کے آغاز میں اس فوٹیج کو نشر کریں۔

اس ویڈیو کو نشر ہونے سے قبل ایڈٹ بھی کیا گیا ہے ۔ تین منٹ کی ویڈیو میں صبح 9 بجے بیس پر حملے سے شروع ہوتی ہے، جہاں حماس کے جنگجو پانچوں فوجیوں کے ہاتھ باندھ رہے ہوتے ہیں جو حیران، خوفزدہ اور زخمی ہیں۔ ان فوجیوں کا کام سرحد پر سرگرمیوں کی سرویئلنس کرنا تھا۔

اسرائیلی حکومت نے میڈیا پر اس طرح سے اس کے ایڈٹ شدہ کلپ جاری کیے ہیں کہ خود کو مظلوم دکھایا جاسکے اور عالمی برادری کی توجہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم سے ہٹائی جاسکے۔

ادھر مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ صیہونی قابض دشمن کی طرف سے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے معرکے کے دوران خواتین فوجیوں کی گرفتاری کے بارے میں ایک ویڈیو کلپ نشر کیا گیا ہے جو جس کا مقصد دنیا بھرمیں تنہا ہوتی صہیونی ریاست کی ساکھ بحال کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کی شناخت اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ دشمن کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو فلسطینی مزاحمت کو بدنام کرنے کے لیے سوچے سمجھے پلان کے تحت تیار کی گئی۔ ان کلپس میں جان بوجھ کر تحریف کی گئی ہے۔

TAGGED:Featuredاسرائیل میں حکومت کے خلاف اس کے اپنے شہری سراپا احتجاج ہیںاہل خانہ نے پانچوں فوجیوں کو وطن واپس لانے میں اسرائیل کی ناکامیلیری الباگ کے والد ایلی نے چینل پر فوٹیج نشر ہونے کے بعد کہا، میں چاہتا ہوں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارتی ٹیم کو کوچ کی تلاش: رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور نے بھی کوچنگ سے انکار کردیا
Next Article عدت میں نکاح کیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

ہوائی جہاز سےاسکیٹ بورڈ کرتب کا عالمی ریکارڈ قائم کرنیوالی کھلاڑی

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک): امریکا میں ایک چیمپیئن اسکیٹ بورڈر نے 9000 فِٹ سے زائد کی بلندی پر جا کر ہوائی…

March 23, 2023
پاکستانتازہ ترین

سندھ میں‌پہلی بار اسکولز کا سروے، صوبہ بھر میں اسکول شماری کا عمل مکمل

(ویب ڈیسک ): کراچی: وزیر تعلیم سردار شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ میں پہلی بار نجی اسکولوں کی اسکول…

August 3, 2023
پاکستان

وزیراعظم کی مالیاتی کانفرنس کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، شکوے شکایات

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف اور مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئی…

June 22, 2023
پاکستان

فیض حمید کیخلاف ڈی ایچ اے پشاور کی زمین مہنگی بیچنے کے الزام کی تحقیقات شروع

(ویب ڈیسک ):سابق سربراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف ڈی ایچ…

August 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?