Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انتخابات کی مدت:PTIایک بار توسیع کی ترمیم کیلیے تیار ہے، اسد قیصر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > انتخابات کی مدت:PTIایک بار توسیع کی ترمیم کیلیے تیار ہے، اسد قیصر
پاکستان

انتخابات کی مدت:PTIایک بار توسیع کی ترمیم کیلیے تیار ہے، اسد قیصر

Published April 6, 2023
Tags: Featured تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول قومی اتحاد کی اہمیت ملک میں ابلنے والی مایوسی سب کو بہا لے جائے گی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی سطح پر پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی پارٹی کی جانب سے قانون کے تحت انتخابی شیڈول میں 90 روز کی مدت سے زیادہ کی ترمیم کے لیے آئینی ترامیم پر غور کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔اسد قیصر نےایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ایک ساتھ بیٹھے اور ہم آئینی ترمیم کے لیے بھی تیار ہیں، اگر ایک بار کے لیے (انتخابات) کو 90 روز سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے تو ہم مزید کیا لچک پیش کر سکتے ہیں.

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ باضابطہ طور پر (مذاکرات) کے لیے اقدام کرے اور وزیر اعظم اعلان کریں کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، پھر ہم مل بیٹھ کر معاملات طے کریں گے ، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ سیاسی رہنما بات چیت کریں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کی زیر قیادت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا امکان دو ہفتے قبل اس وقت سامنے آیا جب وزیراعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دونوں نے مذاکرات کے حوالے سے اپنے مؤقف میں کچھ لچک دکھائی۔

عمران خان نے کہا تھا کہ وہ ’چوروں اور لٹیروں‘ کے علاوہ ہر کسی سے بات کرنے کو تیار ہیں اور ٹوئٹ کیا کہ وہ ملک کے بہترین مفادات، ترقی اور جمہوریت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس تناظر میں ہر قدم آگے بڑھانے اور کسی سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں’۔

عمران کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش ایک دن بعد سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم شہباز نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو پیشکش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ ملک کو جاری سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مذاکرات کے لیے بیٹھنا ہوگا۔

مذاکرات کے لیے اسد قیصر نے زور دے کر کہا کہ پی ٹی آئی سامنے آنے والی کسی بھی رکاوٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، ساتھ ہی انہوں نے ملک اور اس کے شہریوں کو ترجیح دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اسد قیصر نے ریمارکس دیے کہ ’وہ (عمران خان) نے بارہا مذاکرات کی ضرورت کے بارے میں بات کی ہے لیکن بدقسمتی سے ان کے مذاکرات کے مطالبات کو اکثر کمزوری کی علامت کے طور پر غلط سمجھا جاتا ہے۔‘

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارے ملک کا کیا بنے گا؟ آخر کار سیاست کو ملک اور اس کے لوگوں کی بہتری کے لیے ہونا چاہیے۔

سابق اسپیکر نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا حکومتی فیصلہ غیر آئینی ہوگا اور ایک ایسی حکومت کی نشاندہی کرے گا جو صرف اپنے مفادات پر مرکوز ہے، اس کی مقبولیت کو مزید کم اور اس کی ’سیاسی موت‘ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے قانون کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے استدلال کیا کہ انتخابات کی تاریخ میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ بھی قانون کے مطابق منظور ہونا ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ اور کسی قسم کے اعتراضات سے پاک ہوں۔

تاہم قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر نے جاری سیاسی بحران کو حکومت کی جانب سے تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے عزم پر شکوک کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان اور اس کے عوام کی ضروریات کو مقدم رکھنا چاہیے، سوال کیا کہ کیا حکومت واقعی بحران کو ختم کرنے اور مذاکرات شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں ابلنے والی مایوسی خطرناک ہے اور یہ سب کو بہا لے جائے گی۔

انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یقین ہے کہ اقتدار میں رہنے والے واضح طور پر نہیں سوچ رہے، عوام میں پھیلتی ہوئی مایوسی ’خطرناک سطح‘ تک پہنچ رہی ہے اور ملک کے استحکام کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔

انہوں نے ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا جو منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے سازگار ہو اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول ہو۔

انہوں نے اس ضرورت پر روشنی ڈالی کہ ملک کے عوام اپنے قائدین کے انتخاب اور ملک کے مستقبل کا تعین کرنے کا حق استعمال کریں۔

TAGGED:Featuredتمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبولقومی اتحاد کی اہمیتملک میں ابلنے والی مایوسی سب کو بہا لے جائے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ سیلاب فنڈ میں بے ضابطگیاں، آڈیٹر جنرل پاکستان کی 25 ارب کی آڈٹ رپورٹ
Next Article سعودیہ کی پاکستان کو 2 ارب ڈالردینےکی یقین دہانی،IMF کی تصدیق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

سپر فٹ ہیرو ہریتھک بون میرو ٹرانسپلانٹ ہسپتال میں کیوں؟جانیے

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): بالی وڈ کے سپر فٹ ہیرو ہریتھک روشن کے بارے میں یہ سوال کیا جا رہا…

January 13, 2023
دنیا

سعودیہ اسرائیل تعلقات معمول پر لانےکیلئے کام کر رہے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

وائٹ ہاؤس (ویب ڈیسک): امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات…

September 17, 2023
دلچسپ و عجیب

امریکا میں‌کتے نے اپنے مالک کو گولی مار دی

ٹینیسی - امریکا (ویب ڈیسک): کتا کسی انسان کو کاٹ لے تو یہ خاص بات نہیں مگر امریکا میں تو…

March 13, 2025
پاکستان

پی ٹی آئی نے ججز تقرری کے کمیشن کاحصہ بننےکا فیصلہ کرلیا

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر ججز تقرری کے کمیشن کاحصہ بننےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق…

October 28, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?