Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایک ساتھ انتخابات: سیاسی اتفاق رائےکیلئے مہلت کا آج آخری دن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ایک ساتھ انتخابات: سیاسی اتفاق رائےکیلئے مہلت کا آج آخری دن
پاکستان

ایک ساتھ انتخابات: سیاسی اتفاق رائےکیلئے مہلت کا آج آخری دن

Published April 26, 2023
Tags: Featured پہلے اتحادی جماعتوں کا اجلاس تحادی جماعتوں کے اجلاس مینڈیٹ اسد قیصر کو نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی کو
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق کے لیے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت کا آج آخری دن ہے۔سپریم کورٹ نے ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانےکی درخواستوں پر گزشتہ سماعت میں الیکشن کی تاریخ پر سیاسی اتفاق رائے کے لیے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مشاورت کا حکم دیا تھا۔19 اپریل کی سماعت میں سیاسی قائدین نے عدالت کا بتایا تھا کہ سینیئر سیاسی قیادت عید الفطر کے باعث اپنے آبائی علاقوں کو چلی گئی ہے، اب 26 اپریل کو سینیئر سیاسی قیادت میں اس حوالے سے مشاورت ہوگی جس کی رپورٹ 27 اپریل کو عدالت میں پیش کر دی جائےگی، اس پیش رفت کے بعد مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے لیے حکومت 21 ارب روپے 27 اپریل تک الیکشن کمیشن کو فراہم کرے، حکومتی گرانٹ کے بل مسترد ہونے کا مطلب ہےکہ وزیر اعظم اور کابینہ ایوان میں اکثریت کھو بیٹھی ہے جب کہ اٹارنی جنرل کا موقف ہے کہ ایسا نہیں اٹارنی جنرل سے فی الحال اتفاق کرتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیاکہ دوسری صورت بھی حکومت کو سنگین آئینی مسائل کی طرف لے جاسکتی ہے، عدالتی حکم کی نا فرمانی کے بھی سنگیں نتائج برآمد ہو سکتے ہیں لہٰذا ضروری ہےکہ حکومت 27 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے پہلے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے بلالیا ہے۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد دن ڈھائی بجے کابینہ اجلاس بھی ہوگا، حکمران اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم پی ٹی آئی سے معاملات طے کرنے پر تیار ہیں مگر کچھ اتحادی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اعتراض کر رہے ہیں۔

جمعہ کو ن لیگ کے ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے اسد قیصر سے رابطہ کرکے بدھ کو ملاقات پر اتفاق کیا تھا لیکن عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذاکرات کا مینڈیٹ اسد قیصر کو نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی کو دیا ہے

TAGGED:Featuredپہلے اتحادی جماعتوں کا اجلاستحادی جماعتوں کے اجلاسمینڈیٹ اسد قیصر کو نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی کو
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کبل دھماکا: CTD تھانے میں 300 سے 400 کلو بارودی مواد تھا: تحقیقاتی رپورٹ
Next Article چین: آرمی چیف کی پیپلز لبریشن آرمی کمانڈر سے ملاقات، فوجی تعاون پر تبادلہ خیال
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

والدہ کی وائرل ویڈیو، اداکار فیصل قریشی کا ردعمل سامنے آگیا

(ویب ڈیسک):پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنی والدہ اداکارہ افشاں قریشی کے وائرل بیان پر ردعمل…

May 21, 2024
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو…

March 17, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی: پسند کی شادی کی خواہش جرم بن گیا، گولیاں مار کر نوجوان قتل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی بلدیہ رئیس گوٹھ میں مبینہ طور پر لڑکی کے گھر والوں نے نوجوان کو گولی مار…

September 6, 2023
پاکستانکاروبار

پنشن ترامیم منظور: اہل خانہ کو پنشن صرف 10 سال تک ملے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وہ پنشن اصلاحات جن کا بہت چرچا تھا حکومت نے منظور کر لی ہیں اور ان میں…

July 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?