لندن (ہیلتھ ڈیسک): برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرزینیکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کے لیے بنائی گئی دوا کی آزمائش کے نتائج حوصلہ کن آئے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دوا ساز کمپنی کے مطابق ان کی تیار کردہ دوا (Imfinzi) کی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا محدود مریضوں پر آزمائش کی گئی۔
آزمائش کے دوران مریضوں کے ایک گروپ کو نئی دوا دی گئی جب کہ دوسرے گروپ کو مصنوعی دوا دی گئی اور پھر ان میں بیماری کے بڑھنے کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا مریضوں کو کیموتھراپی کے بعد نئی دوا دینے سے انہیں فائدہ پہنچا اور ان کی بیماری مزید نہیں بڑھی۔