Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اوپن اے آئی کا طاقتور ترین اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5 متعارف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > اوپن اے آئی کا طاقتور ترین اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5 متعارف
سائنس و ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی کا طاقتور ترین اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5 متعارف

Published August 8, 2025
Tags: Featured اوپن اے آئی نے اپنا سب سے ایڈوانس اے آئی) ماڈل جی پی ٹی 5 متعارف ماڈل پہلے سے زیادہ اسمارٹ، تیز رفتار اور بہت زیادہ کارآمد
Share
SHARE

نیویارک (ٹیک ڈیسک): اوپن اے آئی نے اپنا سب سے ایڈوانس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جی پی ٹی 5 متعارف کرا دیا ہے۔کمپنی کے مطابق جی پی ٹی 5 تمام صارفین بشمول چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنے والے افراد کو بھی دستیاب ہوگا۔اوپن اے آئی کا دعویٰ ہے کہ یہ نیا ماڈل پہلے سے زیادہ اسمارٹ، تیز رفتار اور بہت زیادہ کارآمد ہے، خاص طور پر مختلف شعبوں جیسے لکھنے، کوڈنگ اور طبی نگہداشت کے لیے۔

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے جی پی ٹی 4 کو دوبارہ استعمال کرکے دیکھا اور وہ نئے ماڈل کے مقابلے میں بہت بیکار محسوس ہوا’۔خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے 2022 میں اے آئی چیٹ جی چیٹ جی پی ٹی متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد سے اسے بہت زیادہ مقبولیت ملی۔

کمپنی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو ہر ہفتے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچنے والی ہے۔اب کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جی پی ٹی 5 کا hallucination ریٹ پہلے کے مقابلے میں بہت کم ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ اے آئی ماڈل بہت کم گمراہ کن جوابات فراہم کرے گا۔

اوپن اے آئی نے مزید بتایا کہ جی پی ٹی 5 کی تیاری کے دوران اس کی کڑی جانچ پڑتال کی گئی اور 5 ہزار گھنٹے تک اسے ٹیسٹ کیا گیا۔اب ممکنہ خطرناک سوالات کا جواب دینے سے انکار کرنے کی بجائے جی پی ٹی 5 کی جانب سے محفوظ طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، یعنی یہ ماڈل ایسا ردعمل ظاہر کرے گا جس سے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

پریس بریفننگ کے دوران اوپن اے آئی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا کہ جی پی ٹی کی جانب سے وائب کوڈنگ کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔وائب کوڈنگ سے مراد کسی صارف کی جانب سے سادہ تحریری ہدایات کے ذریعے اے آئی پر مبنی سافٹ وئیر تیار کرنا ہے۔

بریفننگ کے دوران کمپنی کی جانب سے جی پی ٹی 5 کو ایک ویب ایپ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی جس سے انگلش بولنے والا فرد فرنچ زبان سیکھ سکے۔اوپن اے آئی نے 2 جی پی ٹی 5 ونڈوز میں ایک جیسی تحریری ہدایات درج کیں اور اے آئی ماڈل نے سیکنڈوں میں 2 مختلف ایپس تیار کردیں۔

کمپنی کے مطابق ایپس میں کچھ خامیاں موجود ہیں مگر صارفین ان میں مزید تبدیلیاں کرسکتے ہیں جیسے بیک گراؤنڈ بدل سکتے ہیں یا اضافی ٹیبز ایڈ کرسکتے ہیں۔یہ نیا اے آئی ماڈل 7 اگست سے چیٹ جی پی ٹی کے پلس، پرو اور ٹیم صارفین کے ساتھ ساتھ اسے مفت استعمال کرنے والوں کو بھی دستیاب ہے۔

یہ پہلی بار ہے جب چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کو کمپنی کے سب سے ایڈوانسڈ ماڈل تک رسائی دی جا رہی ہے۔مگر مفت صارفین کے لیے ایک حد مقرر کی گئی ہے جس کے بعد انہیں جی پی ٹی 5 منی پر منتقل کر دیا جائے گا۔

اوپن اے آئی کے پلس صارفین کی حد زیادہ ہوگی جبکہ پرو صارفین کے لیے کوئی حد نہیں اور انہیں جی پی ٹی 5 کے ساتھ جی پی ٹی 5 پرو تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔

اوپن اے آئی کا نیا ماڈل مائیکرو سافٹ پراڈکٹس کا بھی حصہ بنایا جا رہا ہے اور مائیکرو سافٹ 365 کو پائلٹ کو جی پی ٹی 5 سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ڈویلپرز کے لیے اس اے آئی ماڈل کے 3 مختلف ورژنز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔جی پی ٹی 5، جی پی ٹی 5 منی اور جی پی ٹی 5 نانو ورژنز ڈویلپرز کو دستیاب ہوں گے۔

TAGGED:Featuredاوپن اے آئی نے اپنا سب سے ایڈوانساے آئی) ماڈل جی پی ٹی 5 متعارفماڈل پہلے سے زیادہ اسمارٹ، تیز رفتار اور بہت زیادہ کارآمد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تائیوان معاملے پر فلپائن امریکاکا ساتھ دیکرا آگ سے کھیل رہا ہے: چین
Next Article عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج میں یوم آزادی کی تقریبات: ریلی کا انعقاد، شجر کاری مہم کا آغاز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ کل دیے جانیکا امکان

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ کل دیے…

May 9, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل نے 2 نئے میک بک ائیر لیپ ٹاپس متعارف کرا دیے

کراچی (ٹیک ڈیسک): ایپل نے نئی ایم 3 چپ سے لیس 2 میک بک ائیر لیپ ٹاپس متعارف کرائے ہیں۔ایپل…

March 5, 2024
پاکستانصحت

باچا خان ایئرپورٹ پشاور: خلیجی ملک سےآنیوالے شہری کا منکی پاکس ٹیسٹ مثبت آگیا

پشاور (ہیلتھ ڈیسک): پشاور ائیرپورٹ پر سامنے آنے والے منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیسز میں سے ایک کیس کا…

August 31, 2024
پاکستان

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل:نیب نے وزیراعظم کوکلین چٹ دے دی

لاہور (ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں کلین چٹ دے…

May 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?