Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے توقعات پوری نہیں ہوئیں، وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں: حامد خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے توقعات پوری نہیں ہوئیں، وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں: حامد خان
پاکستان

فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے توقعات پوری نہیں ہوئیں، وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں: حامد خان

Published July 29, 2024
Tags: Featured پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان شاہ محمود قریشی پابند سلاسل عمران خان کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر مجبور کیا فواد چوہدری اور شیخ رشید
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کا کہنا ہے فواد چوہدری اور شیخ رشید نے عمران خان کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر مجبور کیا، فواد تو شروع سے ہی پلانٹڈ بندہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پابند سلاسل ہیں اس لیے قیادت کا خلا ہے،بانی پی ٹی آئی سے جو ملاقات کرتے ہیں وہ ان سے ملنے والی ہدایات کی مختلف تشریح کرتے ہیں، کچھ لوگ اپنی ذاتی تشہیر کے لیے ایسا کرتے ہیں، کچھ لوگ ایسے ہیں جن سے متعلق تشویش اور شک ہے کہ وہ پارٹی سے مخلص نہیں، ایسے کچھ اور بھی ہیں جو پارٹی کے اندر اختلافات بڑھانے کے لیے بیانات دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا جو پارٹی کے لیے نقصان دہ تھے ان کو کافی حد تک سائیڈ لائن کردیا ہے، چند کا تو پتا چل گیا ہے جن میں سے ایک شیر افضل مروت ہے جو کسی اور مقصد کے لیے آیا تھا، شیر افضل مروت ذاتی تشہیر کرتے تھے، انہوں نے بیانات دے کر پارٹی کو نقصان بھی پہنچایا۔

سینئر قانون دان کا کہنا تھا مخصوص نشستوں والے فیصلے کے بعد حکومت نے حواس باختہ ہو کر پی ٹی آئی پر پابندی کی بات کی، حکومت کو اصل خوف ٹربیونلز سے ہے، بیشتر سیٹوں بالخصوص پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی پر تو لمبی انکوائری کی ضرورت ہی نہیں، بیشتر سیٹوں پر تو فارم 45 کی گنتی کرکے ہی ہماری بہت ساری سیٹیں نکل آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ذہن میں یہ خوف ہے کہ یہ اب ہماری سیٹیں خالی کرائیں گے، خواجہ آصف کے بارے میں کس کو نہیں پتا کہ 27 ہزار ووٹ سے عثمان ڈار کی والدہ سے ہار گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم اور عون چوہدری سمیت ان کے بیشتر لوگ بری طرح ہارے ہیں، جس دن بھی صحیح گنتی ہو گئی اس دن دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو جائے گا، بانی پی ٹی آئی نے بہت کچھ سیکھا ہے، 8 فروری کے بعد جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو وہ بہت خوش تھے کہ قوم نےان کی بات سن لی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حامد خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کلیئر ہیں جس نے ایک بار پارٹی چھوڑ دی اسے واپس نہیں لانا، جو لوگ خاموش ہو گئے ان کی واپسی پر غور کیا جا سکتا ہے، سب کا نہیں کہہ سکتا لیکن جنہوں نے پریس کانفرنس کی پارٹی بنائی اور جوائن کیا وہ واپس نہیں آسکتے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران اسماعیل، فواد چوہدری اور عامر کیانی استحکام پارٹی بنانے والوں میں شامل ہیں، فواد چوہدری تو استحکام پارٹی میں شامل ہوئے اور وہاں منہ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے تھے، جیل کاٹنا پتا نہیں وہ ڈراما تھا کیا تھا، فواد چوہدری پلانٹڈ آدمی ہے، فواد چوہدری آج سے نہیں ہمیشہ سے ہی پلانٹڈ ہے، اب بھی فواد چوہدری پارٹی کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

حامد خان کا کہنا تھا ہمارے نزدیک سب بڑی زیادتی عدم اعتماد کے وقت اسمبلیوں سے استعفے دینا تھا، شاہ محمود اور پرویز الہیٰ نے بتایا کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید نے بانی پی ٹی آئی کو استعفوں پر مجبور کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر حامد خان کا کہنا تھا فضل الرحمان سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا کیوں کہ ان سے بات چل رہی ہے، فضل الرحمان کی اسٹیبلشمنٹ سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، فضل الرحمان جو کہہ رہے ہیں وہ فرسٹریشن میں کہہ رہے ہیں۔

TAGGED:Featuredپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خانشاہ محمود قریشی پابند سلاسلعمران خان کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر مجبور کیافواد چوہدری اور شیخ رشید
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: بی آر ٹی ترقیاتی کام، صفورا سے سمامہ تک یونیورسٹی روڈ مکمل بند
Next Article کرکٹ کے بعد اولمپک گیمز میں‌بھی پاکستانیوں کی ناکارہ پرفارمنس، پاکستانی شوٹرز ایک اور ایونٹ سے باہر ہوگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

الیکشن التوا کیس: وزارت دفاع نےرپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کی…

April 4, 2023
پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر قادر مگسی کے والد جیئند مگسی انتقال کر گئے

ٹھٹہ (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کے والدجیئند مگسی انتقال کر گئے۔ایس ٹی پی…

May 16, 2023
دنیا

ملائیشیا میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ، 10 افراد ہلاک

(ویب ڈیسک ):ملائیشیا میں تربیتی مشق کے دوران نیوی کے دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔غیر ملکی…

April 23, 2024
پاکستان

کراچی:اسلحہ لیکر چلنے والاگرفتارہوگا؛عوام ارد گردپرنظر رکھیں؛شرجیل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں سیکورٹی…

February 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?