Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گرمی کی شدید لہر: میکسیکو میں بندروں کی بڑی تعداد مر کر درختوں سے گرنے لگی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > گرمی کی شدید لہر: میکسیکو میں بندروں کی بڑی تعداد مر کر درختوں سے گرنے لگی
دلچسپ و عجیبدنیا

گرمی کی شدید لہر: میکسیکو میں بندروں کی بڑی تعداد مر کر درختوں سے گرنے لگی

Published May 23, 2024
Tags: Featured بڑی تعداد مر کر درختوں سے گرنے لگی میکسیکو میں شدید گرمی ہاؤلر نسل سے تعلق رکھنے والے بندروں
Share
SHARE

میکسیکو (ویب ڈیسک): میکسیکو میں شدید گرمی کے باعث ہاؤلر نسل سے تعلق رکھنے والے بندروں کی بڑی تعداد مر کر درختوں سے اس طرح گرنے لگی جس طرح پکے ہوئے سیب درختوں سے گرتے ہیں۔اپنی جاندار آواز کی وجہ سے مشہور ہاؤلر بندر جنوبی اور وسطی امریکا کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے، رواں برس میکسیکو میں کم بارشوں کے باعث، جھیلیں، ندی نالے اور ڈیم سوکھ رہے ہیں اور حکام فائر فائٹرز اور اسپتالوں کو ٹرکوں میں پانی فراہم کرنے پر مجبور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی ریاست ٹباسکو کی ساحلی پٹی کے قریب جنگلات میں 83 بندر شدید گرمی کے باعث مر چکے ہیں جبکہ 5 کو مقامی افراد نے قریبی ویٹرنری سینٹرز منتقل کیا جہاں ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر سرگیو وینزویلا نے بتایا کہ بندروں کو بخار اور پانی کی کمی کے ساتھ انتہائی بری حالت میں لایا گیا، بندروں کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بندروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور اب انکی حالت قدرے بہتر ہے، بندروں نے دوبارہ سے غصہ دکھانا اور کاٹنا شروع کر دیا ہے۔

بائیو لوجسٹ گلبرٹو پوزو کا کہنا ہے کہ اب تک 83 بندروں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، زیادہ تر بندروں کو گرمی کے باعث پانی کی کمی کی شکایات رہیں اور کئی میٹر بلندی سے گرنے کی وجہ سے بھی بندروں کو نقصان پہنچا جس سے ان کی موت واقع ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا بندروں کی ہلاکت ہمیں ایکو سسٹم کے بارے میں بہت کچھ بتا رہی ہے اور یہ بھی بتا رہی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کیسے رونما ہو رہی ہے۔

میکسیکو میں رواں برس مارچ سے پڑنے والی ہیٹ ویو کی لہر میں اب تک 26 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں جبکہ رضا کاروں اور ویٹرنری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی لہر کے دوران اب تک سینکڑوں ہاؤلر بندر مر چکے ہیں۔

TAGGED:Featuredبڑی تعداد مر کر درختوں سے گرنے لگیمیکسیکو میں شدید گرمیہاؤلر نسل سے تعلق رکھنے والے بندروں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سکھرمیں گائے کو نکالتے ہوئے 3 نوجوان کنویں میں گرکر جاں بحق
Next Article میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے پہنتا ہے: اکشے کمار کا آراو (Aarav)سے متعلق انکشاف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی میں سندھیوں کے ڈومیسائل اورنوکریوں پر پابندی کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما کی درخواست مسترد کردی. سندھ کے مختلف اضلاع سے…

May 22, 2023
پاکستان

سعید غنی ، حافظ نعیم ملاقات،میئر کراچی کیلئے اتفاق نہ ہو سکا

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات میں…

January 19, 2023
پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کی نئی شرط:’ پیٹرول پر لیوی 60 روپے، 18 فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کریں’

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول پر لیوی…

March 22, 2024
پاکستان

احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی اور علی امین میں سخت جملوں کا تبادلہ

(ویب ڈیسک): اسلام آباد:پی ٹی آئی میں احتجاج کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے، بشریٰ بی بی اور…

November 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?