Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی میں آنکھوں کی بیماری شدید ہوگئی، ہسپتال بھر گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی میں آنکھوں کی بیماری شدید ہوگئی، ہسپتال بھر گئے
پاکستانصحت

کراچی میں آنکھوں کی بیماری شدید ہوگئی، ہسپتال بھر گئے

Published August 31, 2023
Tags: Featured بصارت میں کچھ خرابی کی شکایت بھی کراچی جناح ہسپتال میں روزانہ آنکھوں میں انفیکشن کے 50 مریض آرہے ہیں
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): ملک کے سب سے بڑے شہر میں آشوبِ چشم اور انفیکشن کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ اس میں آنکھوں میں تکلیف اور شدید جلن نمایاں ہے۔ماہرین نے اسے وائرس کا حملہ قرار دیا ہے جو آنکھوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ شہر کے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض لائے جارہے ہیں جو اس کیفیت کے شکار ہیں۔ اس مرض میں آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ ہرعمر اور طبقے کے افراد یکساں طور پر اس سے متاثر ہیں۔

کراچی کے ایک بڑے سرکاری جناح ہسپتال میں روزانہ آنکھوں میں انفیکشن کے 50 مریض لائے جارہے ہیں جن میں بچے، بڑے اور بوڑھے یکساں طور پر موجود ہیں۔

ممتاز ماہرِچشم ڈاکٹر محمد معیزالدین نےمیڈیا کو بتایا کہ متاثرہ شخص کی آنکھوں کی رطوبت، متاثرہ تولیے کے استعمال سے تندرست افراد بھی تیزی سے اس وائرس کے شکار ہورہے ہیں اور یوں مرض برق رفتاری سے پھیل رہا ہے۔ یہ انفیکشن 8 تا10 روز تک برقرار رہتا ہے۔ اس میں تکلیف، آنکھوں میں سرخی اور چبھن محسوس ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے متاثرہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی استعمال کی اشیا بالخصوص تولیہ، تکیہ اور چادر وغیرہ بالکل الگ رکھیں۔ ساتھ ہی انہیں مکمل صفائی کا مشورہ بھی دیا ہے۔

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ آنکھوں کو صاف رکھنے اور معالج کے تجویز کردہ ڈراپس ٹپکانے سے افاقہ ہوسکتا ہے۔ ٹھنڈے پانی کو آنکھوں پر ڈالنے سے وقتی سکون مل سکتا ہے۔ سب سے بڑھ کر صفائی اور الگ تھلگ رہنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ایک متعدی مرض ہے جو ایک سے دوسرے فرد میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

جناح ہسپتال کی ایک اور ماہرِ چشم ڈاکٹر رابعہ چوہدری نے بتایا کہ آنکھوں میں سرخی، کھنچاؤ اور جلن کے علاوہ کانوں کے قریب گلٹیاں بھی بن رہی ہیں۔ ایسے مریض بصارت میں کچھ خرابی کی شکایت بھی کررہے ہیں۔ پھر ان مریضوں میں قرنیا بھی متاثر ہورہا ہے جو دو سے تین ہفتوں تک متاثر رہنے کے بعد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ تاہم آنکھوں کی سفیدی قدرے جلدی بہتر ہوجاتی ہے۔

انہوں نے آنکھوں کے انفیکشن کے شکار بچوں پر بھی خصوصی توجہ فراہم کرنے پر غور کیا ہے۔

TAGGED:Featuredبصارت میں کچھ خرابی کی شکایت بھیکراچی جناح ہسپتال میں روزانہ آنکھوں میں انفیکشن کے 50 مریض آرہے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آسٹریلوی خاتون کے دماغ سے 8 سینٹی میٹر لمبا زندہ کیچوا برآمد
Next Article کنگ خان کی فلم ’جوان‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری، فلم 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف کو ساتھیوں سمیت قتل کردیا

غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیلی افواج کا ایک اور مہلک وار قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف…

August 11, 2025
انٹرٹینمنٹ

شاہ رُخ خان قتل کی دھمکی کیس میں پیشرفت، گرفتار وکیل کے انکشافات سامنے آگئے

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکی دینے والے وکیل نے دوران تفتیش انکشافات…

November 22, 2024
پاکستاندنیاصحت

رواں موسم گرما میں بدترین ہیٹ ویو: بھارت میں 100، مکہ مکرمہ میں922 افراد ہلاک، 35 پاکستانی حاجی ہلاک ہونے کی تصدیق

نیو دہلی - مکہ مکرمہ-اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): بھارت میں رواں موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک سے 40 ہزار سے زائد…

June 20, 2024
پاکستانکاروبار

سندھ اسمبلی میں کے ای اور نیپرا کیخلاف قرارداد منظور، بجلی چوری کے 50 ارب کراچی کےعوام سے وصولی کی مذمت

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ اسمبلی میں نیپرا کے فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی جس پر ایوان میں منگل…

July 28, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?