Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گیس لائن بچھانے میں ناکامی، ایران نے پاکستان کو عالمی عدالت جانے کا حتمی نوٹس دیدیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > گیس لائن بچھانے میں ناکامی، ایران نے پاکستان کو عالمی عدالت جانے کا حتمی نوٹس دیدیا
دنیا

گیس لائن بچھانے میں ناکامی، ایران نے پاکستان کو عالمی عدالت جانے کا حتمی نوٹس دیدیا

Published August 27, 2024
Tags: Featured آئی پی گیس پروجیکٹ ک ایران نے پاکستان کو آخری نوٹس جاری کر دیا پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع گیس سیلز پرچیز ایگریمنٹ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایک حیران کن پیشرفت میں ایران نے پاکستان کو یہ بتاتے ہوئے اپنا آخری نوٹس جاری کر دیا ہے کہ تہران کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا کہ وہ گیس کے حصول کے لیے 180 دن کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن کے دوران اپنی زمین پر آئی پی گیس پروجیکٹ کے تحت پائپ لائن کی تعمیر نہ کرنے پر پاکستان کیخلاف اگلے ماہ ستمبر 2024 میں فرانسیسی قانون کے تحت پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع کرے۔سینئر سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اس منصوبے کو 2014 سے 10 سال کی تاخیر کا سامنا ہے، جی ایس پی اے (گیس سیلز پرچیز ایگریمنٹ) پر 2009 میں فرانسیسی قانون کے تحت دستخط کیے گئے تھے اور پیرس میں قائم ثالثی عدالت دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کا فیصلہ کرنے کا فورم ہے۔

فرانسیسی ثالثی عدالت امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتی، پاکستان کے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز (آئی ایس جی ایس) اور نیشنل ایرانی گیس کمپنی (این آئی جی سی) نے ستمبر 2019 میں نظرثانی شدہ معاہدے پر دستخط کیے تھے اور نظر ثانی شدہ معاہدے کے تحت اگر پائپ لائن کی تعمیر میں تاخیر ہوئی تو ایران کسی بین الاقوامی عدالت سے رجوع نہیں کریگا تاہم پاکستان 2024 تک اپنی پائپ لائن بچھائے گا جس کے بعد اسے ایران سے روزانہ 750 ملین کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔

نظرثانی شدہ معاہدے کے تحت پاکستان فروری تا مارچ 2024 تک اپنی سرزمین میں پائپ لائن کا حصہ کھڑا کرنے کا پابند تھا لیکن ایران نے پاکستان کو سہولت فراہم کی اور ستمبر 2024 میں ختم ہونے والی 180 دن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی تاہم حکام پھر سے پائپ لائن بچھانے میں ناکام رہے۔

چنانچہ ایران نے اپنا حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے، معاہدے کے تحت اگر ایران ستمبر 2024 تک کسی نہ کسی بہانے ثالثی عدالت میں جانے کا اپنا حق استعمال نہیں کرتا تو وہ پاکستان کے خلاف قانونی جنگ شروع کرنے کا حق کھو دے گا۔

ایران نے اس سے قبل نومبر دسمبر 2022 میں پاکستان کو اپنا دوسرا قانونی نوٹس جاری کیا تھا جس میں پاکستان سے کہا گیا تھا کہ وہ فروری مارچ 2024 تک اپنی سرزمین میں ایران پاکستان (آئی پی) پیٹرول پروجیکٹ کا ایک حصہ تعمیر کرے یا 18 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار رہے۔

اس سے قبل تہران نے فروری 2019 میں اسلام آباد کو ایک نوٹس بھیجا تھا کہ وہ مقررہ مدت میں پاکستان کی سرزمین میں پائپ لائن نہ بچھائے جانے پر ثالثی عدالت سے رجوع کرے گا اور گیس سیلز پرچیز ایگریمنٹ (جی ایس پی اے) کی جرمانے کی شق کو استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔

جی ایس پی اے پر 2009 میں 25 سال کے لیے دستخط کیے گئے تھے لیکن یہ منصوبہ شکل اختیار نہ کر سکا۔

اعلیٰ حکام نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اعلیٰ فیصلہ ساز اس نوٹس پر کافی پریشان ہیں جو کہ حتمی ہے اور اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈویژن کے متعلقہ حکام نے اس بات کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے سر جوڑ لئے ہیں کہ ملک کو 10 روز قبل موصول ہونے والے نوٹس کے بعد کیسے جواب دیا جائے۔

حکام ثالثی عدالت میں پاکستان کا مقدمہ چلانے کے لیے غیر ملکی قانونی فرموں میں سے ایک کی خدمات حاصل کرنے کے عمل میں ہیں۔

TAGGED:Featuredآئی پی گیس پروجیکٹ کایران نے پاکستان کو آخری نوٹس جاری کر دیاپیرس کی ثالثی عدالت سے رجوعگیس سیلز پرچیز ایگریمنٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جلسہ ملتوی کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تھا: وزیر اعلیٰ پختونخوا
Next Article گھوٹکی صحافیوں کیلئے مقتل گاہ بن گیا: نصراللہ گڈانی کے بعدایک اورصحافی بچل گھنیو بھی قتل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

سپر ایٹ راؤنڈ: بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے ہرادیا

(ویب ڈیسک): بارباڈوس: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے تیسرے میچ میں بھارت نے افغانستان…

June 21, 2024
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا آئرلینڈ میچ بارش کی نذر، پاکستان سپر 8 مرحلے سے باہر

(ویب ڈیسک): فلوریڈا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث…

June 14, 2024
پاکستان

شاہد خاقان عباسی کان لیگ کو الوداع،اپنا فورم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے…

February 1, 2023
کھیل

آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل میں شکست،ثانیہ مرزاکا ٹینس کو گڈ بائے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ٹینس کو گڈ بائے کہتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ ثانیہ مرزا…

January 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?