لاہور (ہیلتھ ڈیسک): لاہور اور قصور میں آنکھوں کے جعلی انجیکشنز سے بینائی متاثر ہونے کے بعد اب ملتان اور صادق آباد میں بھی ایسے ہی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق ملتان، صادق آباد میں بھی بینائی متاثر ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نگران وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ لاہور ، قصور ، ملتان اور صادق آباد میں الگ الگ ڈیلرز جعلی انجیکشن فروخت کر رہے تھے۔
نگران وزیر صحت کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی انجیکشنز کی فروخت کا کاروبار کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، جعلی انجیکشنز بیچنے والےنیٹ ورک کا کوئی کارندہ ابھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
وزارت صحت پنجاب نے جعلی انجیکشنز بنانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔
ڈاکٹر ناصر جمال کا بتانا ہے کہ جعلی انجیکشنز سے متاثر ہونے والے افراد کی فہرستیں بھی تیارکر رہے ہیں۔