Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: معروف قانون دان لطیف آفریدی قتل،عدالتوں میں ہڑتال کااعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > معروف قانون دان لطیف آفریدی قتل،عدالتوں میں ہڑتال کااعلان
پاکستان

معروف قانون دان لطیف آفریدی قتل،عدالتوں میں ہڑتال کااعلان

Published January 16, 2023
Tags: Featured پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار پشاور ہائیکورٹ حملے میں جاں بحق ہوگئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ قانون دان لطیف آفریدی پر فائرنگ
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار میں پیش آیا جہاں بار کے احاطے میں ان پر فائرنگ کی گئی جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے 79 سالہ لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں اور ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم سائل کے طور پر آیا تھا۔

سینئر وکیل اور معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی ایڈووکیٹ کے قتل کے معاملے پر پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت کی عدالتوں اور وکلا کوسکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی پر تشویش ہے، عدالتوں کے گرد سکیورٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے کل ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کل ملک بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لطیف آفریدی قانونی برادری کا قیمتی اثاثہ تھے، عبداللطیف آفریدی سپریم کورٹ بار کے صدر اور پاکستان بارکے وائس چیئرمین جیسے اہم عہدوں پر رہے، لطیف آفریدی قانون و آئین کی بالادستی، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے لیے لڑتے رہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر عبداللیف آفریدی نے قتل ہونے سے قبل اپنی تقریر میں حکومت پر زور دیا کہ وہ طالبان کے خلاف کارروائی کرے. ایسی تقریر کرتے ہوئے اُن کی ویڈیو سوشل میڈیاپر شیئربھی ہوئی ہے .

In his last speech moments before being shot dead today, former Supreme Court Bar Association president #LatifAfridi had called on the government to act against #Taliban and condemned those who support them pic.twitter.com/q3WcbuZADk

— Dissent Today (@DissentToday) January 16, 2023

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی عبدالطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کل عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ وکلا کے قتل پر مذمتی بیانات کے بجائے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لطیف آفریدی کے قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، پارلیمنٹ وکلا کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرے، وکلا کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔

TAGGED:Featuredپاکستان بار اور سپریم کورٹ بارپشاور ہائیکورٹحملے میں جاں بحق ہوگئےعدالتی کارروائی کے بائیکاٹقانون دان لطیف آفریدی پر فائرنگ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رواں برس کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے ہورہی ہے
Next Article متنازع پاکستانی فلم’جوائے لینڈ‘ ہیروعلی جونیجو نےعالمی ایوارڈجیت لیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پیٹرول کی قیمت میں کمی: عوام قیاس آرائیوں سے بچیں؛ اوگرا ترجمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر چلنے والی خبروں…

September 25, 2023
پاکستانتازہ ترین

پاکستان کےکاروباری افراد چاہتے ہیں بھارت کیساتھ تجارت بحال ہو: اسحاق ڈار

لندن (ویب ڈیسک): وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ تجارت…

March 23, 2024
پاکستانتازہ ترین

اعظم سواتی کی2 لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے پر ضمانت منظور

اسلام آباد (نجات نیوز): اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی…

January 2, 2023
پاکستان

جو غیر قانونی مقیم یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اسکے بعد نو کمپرومائز: سرفراز بگٹی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن میں سے…

October 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?