ہمبنٹوٹا (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں جاری میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی کپتان کا یہ فیصلہ راس نہ آیا اور پوری ٹیم47 اوور میں 201 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔
Pakistan post 201 with @ImamUlHaq12 and @76Shadabkhan top-scoring for the side 🏏#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/1GHJuS8qow
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2023
اوپنر فخر زمان چار گیندوں پر دو رنز بناکر پویلین لوٹے، فخر زمان کی وکٹ فضل الحق فاروقی نے حاصل کی، اس کے بعد کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مجیب الرحمٰن کا شکار ہوئے۔
رضوان نے 21، آغا سلمان نے7، اسامہ میر نے 2 اور شاہین آفریدی نے بھی 2 رنز بنائے۔
امام الحق نے کافی دیر تک مقابلہ کیا اور 61 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ شاداب خان 39 اور افتخار احمد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، نسیم شاہ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3، محمد نبی اور راشد خان نے 2،2 اور رحمت شاہ اور فضل حق فاروقی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) August 22, 2023
خیال رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی ہے۔
6 ٹی ٹوئنٹی اور 4 ون ڈے میچز کے بعد پہلی بار افغانستان پاکستان کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
اس سے قبل افغانستان نے اس سال ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے 9 کھلاڑی آوٹ کیے تھے، ون ڈے میں اس سے قبل افغانستان پاکستان کی زیادہ سے زیادہ 8 وکٹ لے سکا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔