کراچی (ویب ڈیسک): تین تلوار پر ساگر کمار اور پریا کماری کی بازیابی کے لیے سندھی عوام ، سندھی جماعتوں بالخصوص قوم پرست و ترقی پسند لوگوں کی جانب سے دھرنا جاری ہے . دھرنے میں ذوالفقار بھٹو جونیئر اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور سائیںجی ایم سید کے پوتے زین شاہ سمیت بڑی تعداد میں ادیب، شاعر ، دانشور ،صحافی ، قومی و سیاسی کارکن ، سول سوسائٹی کے ورکرز اور طلبہ کی بڑی تعداد میںشرکت .
دھرنے میں بار بار یہ مطالبات دہرائے جارہے ہیں کہ ساگر کمار ، پریا کماری سمیت تمام اغوا شدگان کو بازیاب کرایا جائے ، سندھ میں ڈاکو راج ، وڈیرا شاہی کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے . دھرنے میںساگر کمار کی والدہ نے بیٹے کی بازیابی کے بغیر دھرنے سے اُٹھنے سے انکار کردیا .
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ تین تلوار پر ساگر کمار اور پریا کماری کی بازیابی کے لیے ہونے والے احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ایس یو پی کراچی کے عہدیداران اور کارکنان پارٹی پرچم اور بینرز کے بغیر شریک ہیں .
دھرنے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ معروف افراد کی جانب سے مسلسل خطاب کیا جارہا ہے . خطاب میں ساگر کمار ، معصوم بچی پریا کماری سمیت تمام اغوا شدہ افراد کی بازیابی کے لیے بھرپور موقف کے ساتھ ساتھ پُرجوش نعرے بھی لگائے جارہے ہیں .