Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لیبیا کی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات، ملک میں ہنگامے، وزیر خارجہ معطل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > لیبیا کی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات، ملک میں ہنگامے، وزیر خارجہ معطل
دنیا

لیبیا کی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات، ملک میں ہنگامے، وزیر خارجہ معطل

Published August 28, 2023
Tags: Featured اسرائیلی ہم منصب سے غیر رسمی ملاقات لیبیا کی خاتون وزیر خارجہ معطل
Share
SHARE

طرابلس (ویب ڈیسک): لیبیا کے حکومتی عہدیدار کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیبیا کی خاتون وزیر خارجہ نجلا منگوش نے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ملک میں احتجاج اورہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جہاں دارالحکومت طرابلس میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم نے اسرائیلی ہم منصب سے غیر رسمی ملاقات پر خاتون وزیر خارجہ کو معطل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لیبیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطین کاز کی کھل کر حمایت کرتا ہے جس وجہ سے لیبیا اور اسرائیلی وزیر خارجہ کی ملاقات کی خبر سامنے آنے پر ملک میں اشتعال پھیلا اور ہنگامے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا منگوش سے ہونے والی اس ملاقات کو تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیا تھا۔

لیبیا کے تین صوبوں پر مشتمل صدارتی کونسل نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کو غیر قانونی قراردیا ہے۔

اس کے علاوہ لیبیا کے اسپیکر آفس نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے والی نجلا منگوش کو ملک کا سب سے بڑا غدار قرار دیا ہے جب کہ وزیراعظم عبدالحامد نے سابق خاتون وزیر خارجہ کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا کی ہم منصب سے ملاقات سے متعلق اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روم میں ہونے والی ایک سمٹ میں لیبیا کی وزیر خارجہ سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو لے کر بات کی گئی۔

واضح رہےکہ اسرائیل، عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے جس میں اب تک بحرین اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض مسلم ممالک اس سے سفارتی تعلقات بحال کرچکے ہیں۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی ہم منصب سے غیر رسمی ملاقاتلیبیا کی خاتون وزیر خارجہ معطل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نگران حکومت کے تابڑ توڑ حملے: آٹا، چینی، بجلی، پیٹرول سب مہنگے، عوام بلبلا اٹھے
Next Article بجلی بل پر کوئی ریلیف نہیں ملےگا: “عدم ادائیگی کو بجلی چوری تصور کیا جائے گا” آرڈیننس لانے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے پراختلاف، شاہد خاقان نےاستعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر مائع قدرتی گیس ( ایل این جی) خریدنے پراختلافات کے…

June 18, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی:اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خیبرپختونخوا پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کشمیر روڈ پر ایک کارروائی کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے…

April 7, 2024
انٹرٹینمنٹپاکستان

کراچی:سیوریج لائن دھماکہ ، ایمن خان اور منیب بٹ کاگھر کو نقصان

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مشہور اکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر کی…

February 21, 2023
پاکستان

قومی، صوبائی کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخاب، مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق 21 قومی اور صوبائی نشستوں…

April 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?