شکارپور – کراچی (ویبڈیسک): سینئر سیاست دان اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر الہٰی بخش سومرو 98 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔سندھ کے ضلع شکار پور سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو 15 مئی 1926 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ 1997 سے 2001 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے 16 ویں اسپیکر رہے۔
ان کا تعلق سندھ کے ایک با اثر سیاسی خاندان سے تھا اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر تھے۔
الہٰی بخش سومرو کئی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن اور وفاقی وزیر بھی رہے۔کچھ عرصے سے علالت کی وجہ سے سیاست سے کنارا کشی اختیار کر رکھی تھی۔
بدھ کی شام الہٰی بخش سومرو علالت کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔