Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات شروع:اسرائیلی وفد شریک، حماس کا شرکت سے انکار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات شروع:اسرائیلی وفد شریک، حماس کا شرکت سے انکار
دنیا

قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات شروع:اسرائیلی وفد شریک، حماس کا شرکت سے انکار

Published August 16, 2024
Tags: Featured اسرائیلی وفد بھی شریک حماس نے مذاکرات میں شرکت سے انکار قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات
Share
SHARE

دوحا (ویب ڈیسک): قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کے ایک اور دور کا آغاز ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں امریکی،مصری، قطری حکام کے ساتھ اسرائیلی وفد بھی شریک ہے جبکہ حماس نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ بہت سے سمجھوتے کیے لیکن اسرائیل کی طرف سے کوئی سنجیدہ ردعمل نہیں آیا۔ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

حماس کے مطابق آج کے مذاکرات میں کوئی سنجیدہ بات ہوئی تو پھر ثالثوں سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی مشیر جان کربی کا کہنا ہے کہ دوحا میں امید افزا بات چیت شروع ہوگئی ہے لیکن فوری طور پر معاہدہ ہونے کی توقع نہیں ہے، بات چیت کل بھی جاری رہ سکتی ہے۔

ادھر برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی بات چیت عالمی استحکام کے لیے نازک لمحہ ہے، ہم عالمی استحکام کے نازک لمحے میں ہیں۔

برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آنے والے گھنٹے اور دن مشرق وسطیٰ کے مستقبل کا تعین کرسکتے ہیں، آج اور ہر روز خطے میں اپنے اتحادیوں کی امن چُننے کیلئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے مجوزہ امن منصوبے میں بتایا تھا کہ یہ تین مراحل پر مشتمل ہے، پہلا مرحلہ 6 ہفتے تک ابتدائی جنگ بندی کا ہے، اس دوران اسرائیلی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی، یرغمالیوں اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، فلسطینی شہری غزہ واپس جائیں گے اور غزہ میں روزانہ 600 ٹرک امداد لے کر آئیں گے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ دوسرے مرحلے میں حماس اور اسرائیل جنگ کے مستقل خاتمے کی شرائط پر بات چیت کریں گے اور تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو ہوگی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 90 ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی وفد بھی شریکحماس نے مذاکرات میں شرکت سے انکارقطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئین کو تبدیل کر دیں، بنیادی حقوق اس میں سے نکال دیں،وفاقی عدالت کےمسنگ پرسن کیس میں‌ریمارکس
Next Article بجلی کے مہنگے بل ناقابل برداشت ہیں،عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا ہمارا بڑا امتحان ہے؛ نواز شریف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

غیر ملکیوں کی انخلا مہم پر سوالات کھڑے ہوگئے: افغانیوں کے چمن سے واپس کراچی پہنچنے کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک): غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کا انخلا جاری ہے اور ایسے میں کراچی سے…

November 10, 2023
کھیل

ورلڈکپ: پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی چھٹی وکٹ 140 رنز پر گر گئی

(ویب ڈیسک ): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے…

October 31, 2023
پاکستانصحت

کراچی میں پھر نیگلیریا پھیل گیا: 36 سالہ خاتون انتقال کرگئیں

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): کراچی میں نیگلیریا فولیری سے 36 سالہ خاتون انتقال کر گئیں۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن…

March 10, 2025
پاکستانکاروبار

بجٹ تجاویز پر غور : گندم اور استعمال شدہ کاروں کی درآمد پرڈیوٹی میں اضافے کی تجاویز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت گندم اور کاروں کی درآمدات پر ڈیوٹیز میں اضافہ کرکے ان کی درآمدات کو…

May 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?