Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غزہ : اسرائیلی حملے جاری، 704 فلسطینی شہید، حماس جنگ بندی کیلیے آمادہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > غزہ : اسرائیلی حملے جاری، 704 فلسطینی شہید، حماس جنگ بندی کیلیے آمادہ
دنیا

غزہ : اسرائیلی حملے جاری، 704 فلسطینی شہید، حماس جنگ بندی کیلیے آمادہ

Published October 10, 2023
Tags: Featured اسرائیلی وزیر دفاع کا غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دے غزہ میں 23 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں
Share
SHARE

غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 704 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں میں 140 بچے اور 105 خواتین بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 3 ہزار 726 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں 7 مساجد اور 72 رہائشی عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ 5 ہزار سے زائد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دے دیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے حکام کو غزہ کی بجلی کاٹنے،کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔اُدھر اسرائیلی وزیر توانائی نے فوری طور پر غزہ کا پانی بند کرنے اور سپلائی لائنیں کاٹنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

غزہ کے مکمل محاصرے پر سربراہ اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انتونیوگوتریس کا کہنا ہےکہ غزہ کے مکمل محاصرے کے اسرائیلی اعلان پر بہت تشویش ہے، غزہ میں بجلی، ایندھن اور کھانا بند ہونے سے سنگین صورت حال مزید بگڑ جائےگی۔

انتونیوگوتریس نے مطالبہ کیا ہےکہ غزہ میں بے یار ومددگار فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد نہ روکی جائے، عالمی برادری بھی فوری انسانی امداد کے لیے آگے آئے۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد غزہ میں تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد گھروں کو نقصانات پہنچنے اور خوف کی وجہ سے بے گھر ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں تقریباً 73 ہزار سے زائد افراد نے اسکولوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ میں 23 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے عرب میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان سے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔جنگ بندی کے حوالے سے کیے گئے سوال پر حماس کے رہنما موسیٰ ابومرزوق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حماس ایسی کسی کوشش اور تمام سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے مسلسل تیسرے روز بھی غزہ پر حملے جاری ہیں، 800 سے زائد فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 687 فلسطینی شہید اور 3ہزار 726 سے زائد زخمی ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں 7 مساجد اور 72 رہائشی عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ5 ہزار سے زائد کو نقصان پہنچا ہے، اس کےعلاوہ ملبے تلے درجنوں افراد کے دبے ہونے کاخدشہ ہے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری سے حماس کے زیر حراست چار اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے جبکہ حماس کی کارروائیوں میں اب تک 73 فوجیوں سمیت ایک ہزار اسرائیلی مارے جاچکے ہیں۔گزشتہ روز حماس نے غزہ پر حملوں کے بدلے قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کو قتل کرنےکی دھمکی دی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ پر امن فلسطینیوں پر ہر حملے کے بدلے ایک اسرائیلی قیدی کو ہلاک کیا جائے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ پر حملے کے نتیجے میں ہلاک کیے جانے والے ہر اسرائیلی قیدی کی فوٹیج جاری کی جائے گی، اب اسرائیل کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی وزیر دفاع کا غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دےغزہ میں 23 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد: ‘ر ا’ کو معلومات فراہم کرنے پرگرفتار 5 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Next Article خیبرپختونخوا: چوہاماردوائی ملے پاپ کارن کھانے سے2 بچیاں جاں بحق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اظہر مشوانی کے لاپتا بھائیوں کاکیس: حکومتی اداروں کی بے حسی افسوسناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوس…

August 24, 2024
انٹرٹینمنٹ

پہلی بار فلسطینی حسینہ نادین ایوب مس یونیورس مقابلے میں شرکت کریں گی

رملا - یروشلم (شوبز ڈیسک): فلسطین پہلی بار مس یونیورس 2025 میں شریک ہوگا۔تھائی لینڈ میں رواں سال نومبر میں…

October 7, 2025
پاکستان

گلستان جوہر کراچی: ٹارگٹڈ حملے میں عالم دین صوفی عبدالقیوم قتل

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں آج (منگل کی) صبح ایک مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں ایک عالم…

March 21, 2023
تازہ ترینکھیل

نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے کراچی پہنچ گئی

نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر…

December 22, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?