Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غزہ جنگ:یو اے ای کےاسرائیل سےسفارتی رابطے معطل، امریکا کا مدد سےمحرومی کا الٹی میٹم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > غزہ جنگ:یو اے ای کےاسرائیل سےسفارتی رابطے معطل، امریکا کا مدد سےمحرومی کا الٹی میٹم
دنیا

غزہ جنگ:یو اے ای کےاسرائیل سےسفارتی رابطے معطل، امریکا کا مدد سےمحرومی کا الٹی میٹم

Published April 5, 2024
Tags: Featured امریکی سپورٹ سے محروم ہونے کیلئے تیار ہو جاؤ جو بائیڈن کا نیتن یاہو کو الٹی میٹم سویلینز اور غیر ملکی فلاحی کارکنان کا تحفظ یقینی بناؤ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابطے معطل
Share
SHARE

وائٹ ہاؤس: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں سویلینز اور غیر ملکی فلاحی کارکنان کا تحفظ یقینی بناؤ یا پھر حماس کے جنگجوؤں کے خلاف اسرائیلی جنگ میں امریکی سپورٹ سے محروم ہونے کیلئے تیار ہو جاؤ۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہزاروں شہریوں کی شہادتوں کے بعد بلآخر ورلڈ سینٹرل کچن کے کارکنان کی شہادتوں پر اٹھنے والے غم و غصے کے بعد امریکا نے اسرائیل سے اپنی فوجی حکمت عملی تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم پر عام شہریوں کے نقصانات روکنے ، انسانی بحران سے نمٹنے اور فلاحی کارکنان کے تحفظ کیلئے سیریز میں مخصوص اور قابل پیمائش اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔

بیان کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر واضح کردیا ہے کہ غزہ سے متعلق امریکی پالیسی کا دارو مدار ہمارے بتائے ہوئے اقدامات پر اسرائیلی عمل درآمد کے ہمارے جائزے سے مشروط ہوگا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ اپنے مذاکرات کاروں کو مزید اختیار دے کہ وہ بلا تاخیر ڈیل کو کسی نتیجے پر پہنچا سکیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اس سے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کیا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ اگر ہمیں وہ تبدیلیاں نظر نہیں آتیں جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو غزہ سے متعلق امریکی پالیسیوں میں تبدیلیاں نظر آجائیں گی۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطے کے چند گھنٹوں بعد اسرائیلی حکومت نے غزہ میں امداد کی رسد بڑھانے کیلئے چند اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے اردن سے غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے اشدود پورٹ اور شمالی غزہ سے ایریز کراسنگ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی رسد بڑھانے کیلئے کیے گئے اقدامات امریکا کو راضی کرنے کیلئے کتنے کافی ہو سکیں گے یہ بات ابھی واضح نہیں ہے۔

غزہ میں غیر ملکی فلاحی ادارے کے 7 کارکنوں کی ہلاکت پر متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی رابطے معطل کر دیے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں تعینات اماراتی سفیر محمد الخواجہ نے اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب اور اردن کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے ضرورت ہے۔

ادھر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی جانب سے مسلم رہنماؤں اور سفارتکاروں کیلئےافطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں اسرائیل میں تعینات اماراتی سفیر محمد الخواجہ بھی شریک ہوئے۔

شمالی اسرائیلی شہر ناصرات کے مسلم عرب رہنما علی سالم بھی افطار ڈنر میں شریک ہوئے اور انہوں نے اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ کی شمالی سرحد کھولنے کی منظوری دے دی۔اسرائیل نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد پہلی بار شمالی سرحد کھولنے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے اشدود بندرگاہ کو بھی استعمال کرنے کی منظوری دیدی۔امریکی میڈیا کے مطابق اشدود بندرگاہ کھلنے سے غزہ میں مزید انسانی امداد داخل ہو سکے گی۔

TAGGED:Featuredامریکی سپورٹ سے محروم ہونے کیلئے تیار ہو جاؤجو بائیڈن کا نیتن یاہو کو الٹی میٹمسویلینز اور غیر ملکی فلاحی کارکنان کا تحفظ یقینی بناؤمتحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابطے معطل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایران: سکیورٹی پوسٹوں پر حملے، 11 اہلکار ہلاک،10 زخمی، جوابی کارروائی میں 16 دہشتگرد مارے گئے
Next Article پاکستان پوسٹ کا ججز، سفارتکاروں سمیت ہائی پروفائل کی ڈاک کو چیک کرنے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکھیل

انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ: مصر کے کریم الباربری کو شکست،پاکستان کے احسن ایاز فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے احسن ایاز نے امریکا میں جاری 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ…

September 15, 2024
پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت3 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

لاہور (ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔لاہور…

May 19, 2023
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی سب سے اسٹائلش اور فیشنسٹا اداکارہ

ممبئی :سونم کپور نے منگل کو شہر میں ایک تقریب میں شرکت کی۔سونم بالی ووڈ کی سب سے اسٹائلش اداکاراؤں…

January 17, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

1100 میگاواٹ کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے-3 کاافتتاح ہوگیا

کراچی: (ویب ڈیسک): وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے نیو کلیئر پاور پلانٹ کے-3 کا افتتاح کر دیا۔ کراچی آمد…

February 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?