Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دنیا میں صنفی مساوات میں مزید3 صدیاں لگیں گی؛ انتونیو گوتیرس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > دنیا میں صنفی مساوات میں مزید3 صدیاں لگیں گی؛ انتونیو گوتیرس
دنیا

دنیا میں صنفی مساوات میں مزید3 صدیاں لگیں گی؛ انتونیو گوتیرس

Published March 7, 2023
Tags: 2 ہفتوں پر محیط گفتگو شنید کا آغاز Featured خواتین کے حقوق صنفی مساوات مزید دور ہوتی جارہی ہے
Share
SHARE

جنیوا (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے عالمی پیش رفت ’ہماری آنکھوں کے سامنے غائب ہوتی جارہی ہے‘ اور صنفی مساوات کے دور ہوتے ہدف کو حاصل کرنے میں مزید تین صدیاں لگیں گی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کمیشن آف دی اسٹیٹس آف ویمن کی سربراہی میں ہونے والی 2 ہفتوں پر محیط گفتگو شنید کا آغاز کرتے ہوئے 8 مارچ کو عالمی یومِ نسواں سے قبل جنرل اسمبلی میں ایک تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’موجودہ رفتار پر صنفی مساوات مزید دور ہوتی جارہی ہے اور اقوام متحدہ کی خواتین اسے 300 سال کی دوری پر دیکھتی ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا استحصال، خطرے سے دوچار ہیں اور ان کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں‘۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے یہ بات خواتین کو گھیرے بحرانوں مثلاً زچگی کی شرح اموات، لڑکیوں کو اسکول سے نکالنے، دیکھ بھال کرنے والوں کے کام سے انکار اور بچوں کو کم عمری کی شادی پر مجبور کرنے کے تناظر میں کہی۔

انتونی گوتریس نے کہا کہ کئی دہائیوں میں حاصل کی گئی ترقی ہماری آنکھوں کے سامنے غائب ہو رہی ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ پدرِ شاہی نظام مزاحمت کررہا ہے لیکن ہم بھی کررہے ہیں

انہوں نے خاص طور پر طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں سنگین حالات پر روشنی ڈالی، جہاں ’عورتوں اور لڑکیوں کو عوامی زندگی سے غائب کردیا گیا ہے۔‘

انہوں نے دیگر ممالک کا نام خاص طور پر نہیں لیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ ’بہت سی جگہوں پر خواتین کے جنسی اور تولیدی حقوق واپس لیے جا رہے ہیں (اور) کچھ ممالک میں، اسکول جانے والی لڑکیوں کو اغوا اور حملوں کا سامنا کرنے کا خطرہ ہے۔‘

اس کے علاوہ انہوں نے ایران کا بھی نام نہیں لیا جسے گزشتہ سال ستمبر میں خواتین کی قیادت میں ہونے والی بغاوت پر حکومت کے جبر کی وجہ سے کمیشن آف دی اسٹیٹس آف ویمن سے نکال دیا گیا تھا۔

ایران کو 14 دسمبر کو امریکی قیادت میں اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے ووٹ کے ذریعے کمیشن سے بے دخل کیا گیا تھا۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ صدیوں کے پدر شاہی نظام، امتیازی سلوک اور نقصان دہ دقیانوسی تصورات نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایک بہت بڑا صنفی فرق پیدا کیا ہے’۔

انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان شعبوں میں نوبل انعام حاصل کرنے والوں میں خواتین کی تعداد محض 3 فیصد ہے۔

انہوں نے حکومتوں، سول سوسائٹی اور نجی شعبے سے دنیا بھر میں ’اجتماعی کوشش‘ کا مطالبہ کیا تاکہ صنفی فرق ختم کرنے والی تعلیم فراہم کی جائے، مہارت کی تربیت کو بہتر بنایا جائے اور ’ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو ختم کرنے‘ میں مزید سرمایہ کاری کی جائے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ پدرِ شاہی نظام مزاحمت کررہا ہے لیکن ہم بھی کررہے ہیں، اقوامِ متحدہ ہر جگہ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

TAGGED:2 ہفتوں پر محیط گفتگو شنید کا آغازFeaturedخواتین کے حقوقصنفی مساوات مزید دور ہوتی جارہی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آندھرا پردیش میں شیر کے بچے لوگوں کیلیے وبال جاں بن گئے
Next Article شب برات:کل سندھ میں تمام تعلیمی ادارےبند رہیں‌گے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ملک میں 2 مئی کو ہونیوالا اے لیول کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک): ملک میں 2 مئی کو ہونے والا اے لیول کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے کا انکشاف…

May 8, 2024
پاکستان

رانی پور: مبینہ تشدد سے جاں بحق 10 سالہ فاطمہ کی قبر کشائی،پوسٹ مارٹم اور میڈیکل مکمل

رانی پور (ویب ڈیسک): سندھ کے علاقے رانی پور میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والی 10 سالہ بچی…

August 19, 2023
پاکستان

عمران خان کی جنرل باجوہ پر ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے…

February 14, 2023
کھیل

ورلڈکپ: آسٹریلیا کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف

دھرم شالا (اسپورٹس ڈیسک): کرکٹ ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کی شاندار بیٹنگ…

October 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?