Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گلستان جوہر کراچی: ٹارگٹڈ حملے میں عالم دین صوفی عبدالقیوم قتل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > گلستان جوہر کراچی: ٹارگٹڈ حملے میں عالم دین صوفی عبدالقیوم قتل
پاکستان

گلستان جوہر کراچی: ٹارگٹڈ حملے میں عالم دین صوفی عبدالقیوم قتل

Published March 21, 2023
Tags: Featured سندھودیش ریولشنری آرمی نے ذمہ داری قبول کی قاتل ’پیشہ ور‘ لگتے ہیں؛ نامعلوم افسر واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے؛ایس ایس پی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں آج (منگل کی) صبح ایک مشتبہ ٹارگٹڈ حملے میں ایک عالم دین کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔گلستان جوہر پولیس کا کہنا ہے کہ سنی علما کونسل سے وابستہ 45 سالہ مفتی عبدالقیوم بلاک 9 میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔یہ واقعہ صبح 7 بجے پیش آیا جس کے بعد مقتول کی لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔

ضلع شرقی کے سینیئر سپرنٹنٹدنٹ پولیس (ایس ایس پی) زبیر نذیر شیخ نے کہا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، مفتی عبدالقیوم پیدل اپنے راستے پر جارہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے انہیں روک کر قریب سے ان کے سر میں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ مقتول معروف مذہبی عالم مفتی منیب الرحمٰن کے ساتھی تھے، پولیس نے واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔

دوسری جانب مفتی منیب رحمٰن نے ایک بیان میں کہا کہ علامہ صوفی عبدالقیوم اہلسنت کے ممتاز عالم دین تھے، مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانیہ کے خطیب اور گلستان جوہر کی آرکیٹیکٹ سوسائٹی میں اسلامک سینٹر کے سربراہ تھے۔

اس کے علاوہ وہ گلشن اقبال میں ویمن اسلامک مشن یونیورسٹی کے سربراہ اور مدرسہ گلشن اقبال میں جامع انوار القرآن کے سابق استاد بھی تھے۔بیان میں بتایا گیا کہ وہ فجر کی نماز پڑھ کر گھر واپس آرہے تھے کہ سر پر گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔

علامہ صوفی عبدالقیوم کی شہادت
21 مارچ 2023 pic.twitter.com/W5gQM8yOdV

— Mufti Munib ur Rehman (@MuniburRehman55) March 21, 2023

مفتی منیب رحمٰن کے مطابق گلستان جوہر بلاک 8 میں اے پی پی سوسائٹی نے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کو مسجد کی تعمیر کے لیے تحریری طور پر زمین دی تھی۔

جس پر سیلانی ٹرسٹ نے مسجد تعمیر کرائی اور اپنا امام/خطیب مقرر کردیا تھا جس کی وجہ سے کچھ لوگوں نے اس مسجد پر ’قبضہ‘ کرنے کی مہم شروع کر دی تھی۔

بیان کے مطابق ’یہ کہا جا رہا ہے کہ اے پی پی سوسائٹی میں مسجد عائشہ پر قبضہ کرنے والا گروپ اس میں ملوث ہے، اللہ بہتر جانتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ’صوفی عبدالقیوم کو اسی وجہ سے قتل کیا گیا‘۔

مفتی منیب کا کہنا تھا کہ علامہ صوفی عبدالقیوم نہایت شریف النفس، نرم گفتار اور متقی انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ظالمانہ فعل کی مذمت کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر سے جب قتل کے پسِ پردہ ممکنہ مقصد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ معاملہ مسجد سے متعلق ہونے کی وجہ سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچیں گے۔

اس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قاتل ’پیشہ ور‘ لگتے ہیں جنہوں نے مقتول کے سر پر صرف ایک گولی چلائی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ یقینی طور پر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے لیکن اس کی حقیقی نوعیت کا تعین مناسب تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 26 فروری کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ہی ماہر تعلیم اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سینیئر عہدیدار سید خالد رضا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور پولیس نے اس واقعے کو بھی ’ٹارگٹڈ حملہ‘ قرار دیا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا تھا کہ کالعدم سندھودیش ریولشنری آرمی نے سوشل میڈیا کے ذریعے سید خالد رضا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس حوالے سے تفتیشی اہلکار جائزہ لے رہے ہیں.

TAGGED:Featuredسندھودیش ریولشنری آرمی نے ذمہ داری قبول کیقاتل ’پیشہ ور‘ لگتے ہیں؛ نامعلوم افسرواقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے؛ایس ایس پی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹوئٹر صارفین ہوجائیں‌ہوشیار، آپ کا اکاؤنٹ ہیک تو نہیں‌ہوگیا؟
Next Article لاہورہائیکورٹ:عمران خان کی مزید 2 مقدمات میں بھی ضمانت منظور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

تحفظات دور نا ہوئے تو مردم شماری کو مستردکر دیں گے؛ مراد علی شاہ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے ہمارے تحفظات دور نا ہوئے تو ہم مردم…

March 5, 2023
پاکستانکاروبار

ملک میں آٹے کا بحران بڑھ گیا، لاہور میں145 روپے کلو

لاہور (نجات نیوز): لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آٹا 145 روپے فی کلو…

January 5, 2023
پاکستانتازہ ترین

جوڈیشل کمپلیکس پیشی پرہنگامہ:عمران،PTIرہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (ویب ڈیسک): توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان…

March 19, 2023
دنیا

حملے کے وقت ایک انچ کا فاصلہ باقی نہ رہتا تو زندگی جاسکتی تھی: ڈونلڈ ٹرمپ

(ویب ڈیسک): سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت اگر سر نہ ہلاتا اور ایک…

July 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?