Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بابر سےاچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے،وہ ہمارے بیٹنگ لیڈر ہیں، ان کی پوزیشن برقرار رہے گی: شان مسعود
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بابر سےاچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے،وہ ہمارے بیٹنگ لیڈر ہیں، ان کی پوزیشن برقرار رہے گی: شان مسعود
کھیل

بابر سےاچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے،وہ ہمارے بیٹنگ لیڈر ہیں، ان کی پوزیشن برقرار رہے گی: شان مسعود

Published November 29, 2023
Tags: Featured بابر اعظم ایک بہترین بیٹر اور ہمارے بیٹنگ لیڈر ہیں
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے وہ ایک بہترین بیٹر اور ہمارے بیٹنگ لیڈر ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا آسٹریلیا کی سیریز ہم سب کے لیے ایک چیلنج ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا آغاز ہو چکا ہے، ہمارا آغاز اچھا ہےکوشش ہو گی کہ فائنل کھیلیں۔

اپنی ٹیم میں واپسی سے متعلق شان مسعود کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد میں ڈراپ ہو گیا تھا، مجھے واپسی کے لیے وقت لگا، ڈیڑھ سال بعد واپس آیا ہوں لیکن مجھے جب بھی موقع ملا اپناحصہ ڈالنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کے لیے کھیلنا بڑی بات ہے، کپتانی کرنا اس سے بھی بڑی بات ہے لیکن کپتانی ایک عارضی چیز ہوتی ہے، کوشش ہونی چاہیے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے اچھا کھیلیں، ہم آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، یہ بالکل نئی ٹیم نہیں، ایک متوازن ٹیم ہے۔

شان مسعود کا کہنا تھا امام الحق اور عبداللہ شفیق ایک ساتھ اچھا کھیل رہے ہیں، میں ڈومیسٹک میں نمبر تین پر کھیلتا ہوں، صائم ایوب ایک باصلاحیت نوجوان ہیں ان کی بیٹنگ اپروچ شاندار ہے، بابر اعظم کی پوزیشن کوئی نہیں چھیڑے گا وہ سب سے بہترین بیٹر ہیں۔

کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا ہم نتائج کی ذمہ داری لیں گے، جو اچھا نہیں ہو رہا اس کو بہتر کریں گے، تنقید ہوتی ہے لیکن تعمیری تنقید کو ضرور دیکھیں گے۔

شان مسعود کا کہنا تھا ملتان سلطانز کی کپتانی اینڈی فلاور کی موجودگی میں ملنا میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا اور ڈربی شائر کی کپتانی نے بھی مجھے بہت تجربہ دیا۔

بابر اعظم سے متعلق سوال پر کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا بابر اعظم کے ساتھ ہمیشہ تعلق اچھا رہا ہے، بہت عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، میری اور بابر کی انڈر اسٹینڈنگ بہت اچھی ہے، بابر اعظم ہمارے بیٹنگ کے لیڈر ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ٹیم میں ہر شعبے کا ایک لیڈر ہو۔

قومی کپتان کا کہنا تھا سرفراز احمد کامیاب کپتان رہ چکے ہیں، سرفراز احمد کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے ان کا ٹیم میں ساتھ ہونا بہت اچھی بات ہے، سرفراز احمد ہمارے سیٹل وکٹ کیپر بیٹر ہیں جبکہ محمد رضوان کی ہمیں بیٹر کی حیثیت سے ضرور پڑ سکتی ہے، کمبی نیشن کا فیصلہ وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق کریں گے۔

شان مسعود کا کہنا تھا نسیم شاہ کا نہ ہونا ہمارے لیے بڑا نقصان ہے، خواہش تھی کہ حارث رؤف بھی ہمارے ساتھ ٹیم کا حصہ ہوتے لیکن وہ دستیاب نہیں ہیں، ٹیم میں جو بولرز شامل ہیں انہیں ہی کنڈیشنز کے مطابق استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔

TAGGED:Featuredبابر اعظم ایک بہترین بیٹر اور ہمارے بیٹنگ لیڈر ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشاور: اسلامیہ کالج کے طالبعلم نے ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پر خودکشی کرلی
Next Article ایف بی آرنےانکم ٹیکس کیلیے اسپتالوں میں پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دیدی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیلی وزیراعظم کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو قتل کی دھمکی

تل ابیب (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے جارحانہ عزائم کا اظہار…

September 24, 2024
کھیل

انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر…

August 7, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پرنٹنگ کارپوریشن…

April 21, 2023
دلچسپ و عجیب

بنگلور میں نوجوان کی شرمناک حرکت

بھارت میں ایک ایسا انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر…

January 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?