Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گوگل نے انٹرنیٹ سرچ پر غیرقانونی اجاری داری قائم کی ہوئی ہے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > گوگل نے انٹرنیٹ سرچ پر غیرقانونی اجاری داری قائم کی ہوئی ہے
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل نے انٹرنیٹ سرچ پر غیرقانونی اجاری داری قائم کی ہوئی ہے

Published August 6, 2024
Tags: Featured گوگل کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):امریکا کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ گوگل کی جانب سے انٹرنیٹ سرچنگ میں اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے غیرقانونی اقدامات کیے گئے۔امریکی فیڈرل جج کی جانب سے یہ فیصلہ گوگل کی اجارہ داری کے خلاف دائر مقدمے میں سنایا گیا۔

کولمبیا ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج امیت مہتا نے کہا کہ تمام گواہوں کے بیانات اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد عدالت اس فیصلے پر پہنچی ہے کہ گوگل ایک اجارہ دار ادارہ ہے اور یہ کمپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے اقدامات کرتی ہے جو کہ شرمین ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

یہ امریکی ریاستوں کے خلاف جاری عدالتی جنگ میں گوگل کی بہت بڑی شکست ہے کیونکہ اس کمپنی نے اربوں ڈالرز کے معاہدے کرکے اپنے سرچ انجن کو اسمارٹ فونز اور ویب براؤزر پر ڈیفالٹ سرچ انجن بنایا ہوا ہے۔

امریکا نے غیر قانونی اجارہ داری قائم کرنے کے الزام میں گوگل پر مقدمہ کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں امریکی حکومت کی جانب سے گوگل کے خلاف اینٹی ٹرسٹ مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

اب امریکی جج نے کہا کہ گوگل کو اپنے غیر مسابقتی رویے کو روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کی جانب سے ایپل اور دیگر موبائل کمپنیوں سے کیے جانے والے خصوصی معاہدے مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوگل کی جانب سے آن لائن اشتہارات کے لیے زیادہ فیس لی جاتی ہے جس سے اس کی آن لائن سرچ میں اجارہ داری کی طاقت ظاہر ہوتی ہے۔

ان معاہدوں کے باعث لوگ جب بھی انٹرنیٹ پر کسی چیز کے بارے میں تفصیلات تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو گوگل ہی ان کے لیے آسان ترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں گوگل کے آن لائن اشتہارات کا بزنس بڑھتا ہے۔

اگرچہ امریکی عدالت نے سرچ اشتہارات میں گوگل کی اجارہ داری کے شواہد دریافت نہیں کیے مگر فیصلے سے کمپنی پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

اسے گزشتہ 2 دہائیوں میں امریکی حکومت کی جانب سے دائر سب سے بڑا اینٹی ٹرسٹ مقدمہ قرار دیا گیا تھا۔

امریکی اٹارنی جنرل Merrick Garland نے کہا کہ گوگل کے خلاف کامیابی امریکی عوام کی تاریخی فتح ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بھی کمپنی قانون سے بالاتر نہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بھی اسے امریکی عوام کی فتح قرار دیا گیا۔

گوگل کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ 2023 میں امریکی حکومت کی جانب سے گوگل کے خلاف ایک الگ مقدمہ اشتہاری بزنس کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا جس کی سماعت ستمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل دسمبر 2023 میں ایک امریکی عدالت نے قرار دیا تھا کہ گوگل نے ایپ اسٹور پر غیر قانونی اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے، البتہ ابھی اس مقدمے پر حتمی فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے کے بعد توقع ہے کہ عدالت کی جانب سے الگ سماعت کرکے تعین کیا جائے گا کہ گوگل کو کیا سزا سنائی جاسکتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل کیے جانے کا امکان ہے تو حتمی فیصلے تک پہنچنے میں کئی ماہ یا سال لگ سکتے ہیں۔

امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں اس مقدمے کی سماعت 2023 سے کی جا رہی تھی جس کے دوران گوگل، مائیکرو سافٹ، ایپل اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے عہدیداران نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔

مقدمے کی زیادہ تر کارروائی بند دروازوں کے پیچھے کی گئی تاکہ گوگل کے بزنس سے متعلق حساس تفصیلات عوام کے سامنے نہ آسکے۔

TAGGED:Featuredگوگل کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ: غیر حاضر اساتذہ کا بیرون ملک موجودگی کا انکشاف
Next Article انسداد دہشتگردی عدالت نے رؤف حسن کی ضمانت منظور کرلی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیاکاروبار

غزہ جنگ: اقوام متحدہ کے نمائندوں کا اسرائیل کو تیل دینے والی کمپنیوں پر معاشی پابندیوں کا مطالبہ

نیو یارک (ویب‌ڈیسک): عالمی سطح پر امن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے والے ادارے اقوام متحدہ کے دو نمائندوں نے…

March 17, 2024
دلچسپ و عجیبویڈیوز

ٹیکساس:106 سالہ الفریڈ ’ال‘ بلیشکےنےاسکائی ڈائیو کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹیکساس (ویب‌ڈیسک): امریکا کے ایک معمر شخص نے اسکائی ڈائیونگ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔امریکی ریاست…

May 10, 2024
کھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: 47 سالہ سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ، نیا ریکارڈ قائم کر دیا

لندن (اسپورٹس ڈیسک): ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کے بدولت…

July 30, 2025
فاطمہ آفندی
انٹرٹینمنٹ

فلم میں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے، اسی وجہ سے بولی وڈ کی پیش کش مسترد کی، فاطمہ آفندی

حال ہی میں شروع ہونے والے ڈرامے ’بیٹیاں‘ میں مرکزی کردار ’فضا‘ ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف…

December 17, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?