ویب ڈیسک: عالمی ٹیک کمپنی گوگل جس کا سرچ انجن انٹرنیٹ صارفین کی روزمرہ کی زندگی میں ایک ضرورت بن چکا ہے، ایک اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے جو کمپیوٹنگ میں انقلاب پیدا کرسکتا ہے۔گوگل نے اپنے اس منصوبے کو کوڈ نیم “پروجیکٹ جارویس کا نام دیا ہے جو کہ ریسرچ اور شاپنگ جیسے ٹاسکس کو مکمل کرنے کے لیے ویب براؤزر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلے گا۔
رپورٹس کے مطابق گوگل اس اے آئی فیچر کا مظاہرہ دسمبر میں اپنے اگلے فلیگ شپ جیمنی (لینگویج ماڈیل) کی ریلیز کے ساتھ کرے گا۔
پروجیکٹ جارویس مبینہ طور پر صرف ایک ویب براؤزر کے ساتھ کام کرے گا اور خاص طور پر کروم کے لیے مختص ہوگا۔
یہ اے آئی ٹول اسکرین شاٹس لے گا اور اس کی ترجمانی کرے گا جس کے بعد وہ ٹول بٹن کلک کرے گا یا ٹیکسٹ داخل کرے گا جو کہ صارفین کے روزمرہ کے ویب پر مبنی ٹاسکس کو خودکار بنانے میں معاون ہوگا۔