Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت کی آئی پی پیز کو وارننگ: معاہدے رضاکارانہ ختم کرو ورنہ نتائج کیلئے تیار ہو جاؤ!
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت کی آئی پی پیز کو وارننگ: معاہدے رضاکارانہ ختم کرو ورنہ نتائج کیلئے تیار ہو جاؤ!
پاکستانکاروبار

حکومت کی آئی پی پیز کو وارننگ: معاہدے رضاکارانہ ختم کرو ورنہ نتائج کیلئے تیار ہو جاؤ!

Published September 23, 2024
Tags: Featured آئی پی پی کے مالکان سے ایک بڑی پیش رفت بصورت دیگر نتائج کا سامنا کریں رضاکارانہ طور پر بجلی کی خریداری کے معاہدے منسوخ کر دیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ایک بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ 1994 کی پالیسی کے تحت قائم کیے گئے بجلی پیدا کرنے والے چار آزاد اداروں (آئی پی پیز) اور 2002 کی پالیسی کے تحت قائم کیے گئے ایک آئی پی پی کے مالکان سے دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر بجلی کی خریداری کے معاہدے (پاور پرچیز ایگریمنٹ) منسوخ کر دیں اور ’بجلی دو اور ادائیگی لو‘ کا نظام اختیار کریں بصورت دیگر نتائج کا سامنا کریں۔ایک انگریزی اخبار کے مطابق یہ بات اس پیش رفت سے آگاہ ذرائع نے اُن کو بتائی ہے کہ ان پانچ آئی پی پیز کے مالکان کو بتایا گیا ہے کہ حکومت آئندہ تین سے پانچ برسوں کیلئے مذکورہ آئی پی پیز کو صلاحیت کے حساب سے (کیپسٹی چارجز کی مد میں) 139؍ تا 150؍ ارب روپے کی ادائیگی نہیں کرے گی۔

ان پانچ اداروں کے مالکان سے سختی سے کہا گیا ہے کہ حکومت مذکورہ آئی پی پیز کو صلاحیت کی ادائیگی اور ایکویٹی پر واپسی کی صورت میں پہلے ہی اضافی ادائیگیاں کرچکی ہے جبکہ آئی پی پیز کے قرضے بھی چکا دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایک آئی پی پی کے مالک نے ٹاسک فورس کے اہم عہدیداروں کو جواب دیا ہے کہ اگر حکومت 55؍ ارب روپے ادا کرے تو وہ نہ صرف معاہدہ ختم کرنے بلکہ پلانٹ حکومت کے سپرد کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تاہم مالک سے کہہ دیا گیا ہے کہ انہیں مذکورہ رقم ادا کی جائے گی نہ پلانٹ کا کنٹرول لیا جائے گا، ان کے پاس واحد آپشن معاہدہ ختم کرنے کا ہی ہے۔ ٹاسک فورس نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ اس کمپنی کی انتظامیہ نے حکومت کے ساتھ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلانٹ کو بطور ضمانت استعمال کرتے ہوئے دوسرے پاور پلانٹس کیلئے پیسے وصول کیے جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے یہ اقدامات بیحد سنگین اور مجرمانہ نوعیت کی کارروائی شروع کرنے کیلئے کافی ہیں۔ مالکان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کے آئی پی پیز 2020ء تا 2024ء کی مدت کے دوران آپریشن اور مینٹیننس (او اینڈ ایم) کی مد میں نقصانات کو غلط طریقے سے ظاہر کرکے اربوں روپے کا ناجائز منافع چکے ہیں اور حکومت کو دھوکا دینے میں ملوث ہیں۔

حکام کے مطابق، آئی پی پیزکے چار مالکان کو ہفتے کے روز ٹاسک فورس کے اہم اور طاقتور عہدیداروں سے ملاقات کیلئے طلب کیا گیا ہے، ان چار افراد میں پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کے ایک سابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم شامل ہیں۔

ان چاروں مالکان سے کہا گیا ہے کہ اُن کے پاس معاہدہ ختم کرنے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں بصورت دیگر ان کے پلانٹس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا اور غلط کاموں اور منافع خوری سے کمائے گئے پیسے کی ریکوری کے ساتھ مالکان کیخلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

معیشت کے مختلف شعبوں میں کاروبار کے علاوہ پاور پلانٹس کے مالک اور لاہور سے تعلق رکھنے والے ملک کے ایک نامور بزنس ٹائیکون کی آج (پیر کو) حکام سے ملاقات طے ہے۔ تاہم، کہا جاتا ہے کہ موجودہ وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن محمد علی نے مذکورہ آئی پی پیز کو پیشکش کی ہے کہ وہ آئندہ 2؍ برسوں میں پرائیویٹ پاور مارکیٹ نظام کے قیام کو یقینی بنائیں گے تاکہ آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدے ختم ہونے کے بعد یہ آئی پی پیز اپنی بجلی ملک کے بڑے کاروباری اداروں کو فروخت کر سکیں۔

TAGGED:Featuredآئی پی پی کے مالکان سےایک بڑی پیش رفتبصورت دیگر نتائج کا سامنا کریںرضاکارانہ طور پر بجلی کی خریداری کے معاہدے منسوخ کر دیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیرسیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا، بیرسٹر گوہر
Next Article کواڈ اجلاس:’چین ہمارا امتحان لے رہا ہے،‘ امریکی صدر کی بند کمرے میں ہونیوالی گفتگو سامنے آ گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

چین 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کے قریب

بیجنگ (ٹیک‌ڈیسک) : دنیا میں 5 جی نیٹ ورک کو متعارف کرانے میں مدد فراہم کرنے والے ملک چین نے…

October 30, 2024
پاکستانتازہ ترین

اسموگ کی صورتحال گمبھیر: جمعے کو پنجاب میں چھٹی کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک): نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف…

November 7, 2023
پاکستان

جے یو آئی کا حکومت کا بھی الٹی میٹم: 8 دسمبر تک مدارس بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کرینگے: مولانا غفور حیدری

لاہور (ویب ڈیسک): جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہےکہ 8 دسمبر تک دینی…

December 6, 2024
پاکستانصحت

تھرپارکر: چیلہار میں پاک آرمی کا فری میڈیکل کیمپ ، ڈیڑھ ہزار افراد کا چیک اپ

چیلہہار (ہیلتھ ڈیسک): تھرپارکر میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ڈیڑھ ہزار کے…

May 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?