جنوبی کیرولائنا(ویب ڈیسک): گینیز ورلڈ ریکارز نے پیپر ایکس نامی مرچ کو دنیا کی تیز ترین مرچ قرار دے دیا۔ اس سے پہلے یہ اعزاز کیرولائنا ریپر نامی مرچ کے پاس تھا۔جنوبی کیرولائنا کی ونتھراپ یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے پیپر ایکس کی تیزی کے متعلق بتایا۔ ٹیم کے مطابق پیپر ایکس کی تیزی 26 لاکھ93 ہزار اسکوول ہیٹ یونٹس ہوتی ہے جبکہ کیرولائنا ریپر کی اوسط تیزی 16 لاکھ40 ہزار اسکوول ہیٹ یونٹس ہوتی ہے۔
جبکہ ہیلاپینو مرچوں کی تیزی 3000 سے 8000 اسکوول ہیٹ یونٹ ہوتی ہے۔
پکر بٹ پیپر کمپنی کے بانی اور کیرولائنا ریپر مرچ اگانے والے ایڈ کیوری نے ’فرسٹ وی فیسٹ‘ نامی یوٹیوب چینل پر پیپر ایکس کی رُونمائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تیز ترین مرچ کی نسل اگانے میں انہیں تقریباً 10 سال کا عرصہ لگا۔
فی الحال پیپر ایکس کے مالکانہ حقوق ایڈ کیوری نے اپنے پاس رکھے ہیں یعنی اس کے پودے اور بیج فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔