Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گجرات فسادات:مودی کو جوابدہ ٹھہرایا جائے؛ امریکی پینلسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > گجرات فسادات:مودی کو جوابدہ ٹھہرایا جائے؛ امریکی پینلسٹس
دنیا

گجرات فسادات:مودی کو جوابدہ ٹھہرایا جائے؛ امریکی پینلسٹس

Published March 13, 2023
Tags: Featured دستاویزی فلم نیشنل پریس کلب واشنگٹن میں دکھائی گئی گجرات میں 2002 کے قتل عام کے لیے نریندر مودی جوابدہ ٹھہرایا جائے
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم ’انڈیا: دی مودی کوئسچن‘ کی حالیہ اسکریننگ کے بعد پینلسٹس نے امریکی میڈیا پر زور دیا کہ وہ گجرات میں 2002 کے قتل عام کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جوابدہ ٹھہرائیں۔ایک پاکستانی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دستاویزی فلم رواں ہفتے نیشنل پریس کلب (این پی سی) واشنگٹن میں دکھائی گئی، سامعین میں مختلف امریکی میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

نیشنل پریس کلب کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ دستاویزی فلم بھارتی ریاست گجرات میں 2002 کے فسادات اور مسلمانوں کے قتل عام اور بعد کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔

پینل میں ایسے لوگ شامل تھے جن کا واقعات کے حوالے سے پہلا تعلق تھا اور انہوں نے ’امریکا میں نیوز میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اُس وقت گجرات کی حکومت کے سربراہ نریندر مودی کے کلیدی کردار کو بے نقاب کریں۔

پینل میں قتل عام کے ایک عینی شاہد اور خاندانی رکن کے ساتھ ایک پولیس اہلکار کی بیٹی بھی شامل تھی، اور اسے این پی سی کی پریس فریڈم ٹیم کی چیئرپرسن ریچل اوسوالڈ نے ماڈریٹ کیا تھا۔

این پی سی کے مطابق فلم میں بی بی سی کی رپورٹس اور اُس وقت کے برطانوی سیکرٹری خارجہ جیک سٹرا کے انٹرویوز دکھائے گئے ہیں، جس میں دفتر خارجہ کی ایک اندرونی رپورٹ کو بیان کیا گیا ہے جس میں کم از کم 2 ہزار مسلمانوں کے قتل کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

گجرات پولیس کے ایک سینئر اہلکار سنجیو بھٹ نے فسادات کے بعد اجلاسوں میں شرکت کی تھی، 2011 میں بھارتی سپریم کورٹ کی تحقیقات کی گواہی میں انٹرویو لینے والوں کو بتاتے ہیں کہ نریندر مودی نے پولیس کو فسادات کے کم ہونے تک 3 دن تک کچھ نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

این پی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنجیو بھٹ پر بعد میں 2018 میں ایک پرانے الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا اور وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

فسادات کے چشم دید گواہ عمران داؤد دستاویزی فلم پر بحث کرنے والے پینل کے ارکان میں سے ایک تھے، انہوں نے بتایا کہ فسادیوں نے ’مسلمانوں پر ٹارگٹڈ حملے‘ کیے، ’وہی ہتھکنڈے استعمال کیے جو نازی نے جرمنی میں کیے تھے۔‘

شنجیو بھٹ کی صاحبزادی آکاشی بھٹ نے شرکا کو بتایا کہ میڈیا اور عدلیہ سمیت بھارت کے بہت سے ادارے حکومت کی طرف سے اپنے گھناؤنے کاموں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکی نیوز میڈیا کو کیا اقدامات اٹھانے چاہئیں، تو آکاشی بھٹ نے کہا کہ آپ کے پاس اس حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کی طاقت ہے، اور خاموشی نریندر مودی کے کیے پر پردہ ڈالنے کی ایک شکل ہے۔

TAGGED:Featuredدستاویزی فلم نیشنل پریس کلب واشنگٹن میں دکھائی گئیگجرات میں 2002 کے قتل عام کے لیےنریندر مودی جوابدہ ٹھہرایا جائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آسکرایوارڈز 2023کااعلان:بھارتی دوایوارڈزسمیت ایشیا سرفہرست
Next Article بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ملک میں‌دھرنےمگر بلاول بھٹو سیاسی منظر نامے سے غائب، بھانجوں کے ساتھ مصروف، کیوں؟

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج کل سیاسی منظر سے…

August 4, 2024
پاکستانکاروبار

بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کیلئے وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر مقرر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت پاکستان نے بلال بن ثاقب ایم بی ای کو پاکستان کرپٹو کونسل کیلئے وزیر خزانہ…

March 5, 2025
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران بائیاں کندھا زخمی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی…

May 19, 2023
کھیل

پاک-نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ڈرا، عوام کو ہٹلریاد آنے لگا

کراچی (نجات نیوز): سرفراز کی شاندار سنچری، پاک-نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانیوالا دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ برابری پر ختم…

January 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?