Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حارث آسٹریلیا جاتا اور کھیلتا تو شاید ان فٹ ہو جاتا؛ عاقب جاوید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > حارث آسٹریلیا جاتا اور کھیلتا تو شاید ان فٹ ہو جاتا؛ عاقب جاوید
کھیل

حارث آسٹریلیا جاتا اور کھیلتا تو شاید ان فٹ ہو جاتا؛ عاقب جاوید

Published November 23, 2023
Tags: Featured اگلے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے تیار کریں حارث آسٹریلیا جاتا اور کھیلتا تو شاید ان فٹ ہو جاتا حارث رؤف ورلڈکپ میں مہنگے بولر ثابت
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیسٹ کے بجائے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم پانچویں نمبر پر ہی اور پاکستانی بولرز ٹورنامنٹ میں اچھی نہ دکھا سکے، حارث رؤف ورلڈکپ میں مہنگے بولر ثابت ہوئے اور فاسٹ بولر مجموعی طور پر 9 میچز میں 6.89 کی اوسط سے 527 رنز دیکر ٹورنامنٹ کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا حارث رؤف کو خود کو ٹیسٹ کے لیے کلیئر کر دینا چاہیے، جس نے ایک سال سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اس پر پریشر کیوں ڈالا جا رہا ہے، آپ نے ایک ٹیسٹ میچ اسے کھلایا تھا اور وہ ڈیڑھ دن میں ان فٹ ہو گیا تھا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا ایسا نہیں ہے کہ آپ نے خواہش ظاہر کی اور آپ ٹیسٹ کرکٹر بن گئے، اس کے لیے سالوں کی پریکٹس درکار ہوتی ہے، آپ کو دن میں دن سے چار اسپیل کرنے پڑ جاتے ہیں، 20 اوورز کرنے پڑ جاتے ہیں، کپتان، کوچ اور مینجمنٹ کو بھی سوچنا چاہیے کہ آپ نے ایک کھلاڑی کو جو ٹیسٹ کے لیے تیار ہی نہیں ہے اسے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھلا کر چھوڑنی ہے یا اس کھلاڑی کو جس فارمیٹ کے لیے وہ تیار ہے اسے اس میں کھلانا ہے، جس طرح حارث رؤف کو دکھایا جا رہا ہے وہ فاسٹ بولر کے ساتھ ناانصافی ہے، اگر حارث آسٹریلیا جاتا اور کھیلتا تو شاید وہ ان فٹ ہو جاتا۔

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو مشورہ دیا کہ آپ حارث کو ٹیسٹ کے بجائے اگلے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے تیار کریں، اسے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھلائیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھلائیں اور پھر دیکھیں کہ حارث کو کیسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

TAGGED:Featuredاگلے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے تیار کریںحارث آسٹریلیا جاتا اور کھیلتا تو شاید ان فٹ ہو جاتاحارث رؤف ورلڈکپ میں مہنگے بولر ثابت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سائفر کیس: جیل ٹرائل ختم، جوڈیشل کمپلیکس میں پہلی سماعت، عمران اور قریشی عدالت طلب
Next Article اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد جمعہ تک مؤخر کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جوڈیشل کمیشن کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔جوڈیشل…

November 2, 2024
پاکستانکاروبار

کے الیکٹرک لائسنس معطل کرنے کی قرارداد؛ سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی قائم

کراچی (ویب ڈیسک): کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے سے متعلق قرارداد پر سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی بنا دی…

September 13, 2024
انٹرٹینمنٹ

معذورکو بھیک نہ دینے پر پریتی زنٹا تنقید کی زد میں،اداکارہ کا شدید ردعمل

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارت کی نامور اداکارہ پریتی زنٹا نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

April 10, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

اٹلی میں 400 برس پُرانی لاشوں میں کوکین کی باقیات دریافت

میلان (ٹیک ڈیسک): اٹلی میں 400 برس قبل مرنے والے دو افراد میں کوکین کی باقیات دریافت کی گئی ہیں…

September 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?