کراچی: ہاکی ورلڈ کپ؛ نیدھرلینڈ نے چلی کو 0-14 سے شکست دے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالاہے.ت
فصیل کے مطابق بھارت میں جاری عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے پول سی کے ایک میچ میں عالمی نمبر 6 نیدھرلینڈ نے چلی کو 0 کے مقابلے میں 14 گولز سے مات دے دی۔
نیدھرلینڈ کی جانب سے جینسین جپ نے 4 اور کپتان تھیری برنکمین نے 3 گول داغے۔
اس سے قبل عالمی کپ میں سب سے زیادہ مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ 2010 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 0-12 سے ہرا کر قائم کیا تھا۔