Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بالی ووڈ اداکارسشانت قتل کیس: مداحوں کاسی بی آئی سے تفتیش کامطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > بالی ووڈ اداکارسشانت قتل کیس: مداحوں کاسی بی آئی سے تفتیش کامطالبہ
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارسشانت قتل کیس: مداحوں کاسی بی آئی سے تفتیش کامطالبہ

Published December 28, 2022
Tags: Featured اداکارہ ریا چکرورتی بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے مردہ خانہ کے ملازم کے قتل کا دعویٰ کیے جانے کے بعد ان کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی کی ذو معنی انسٹاگرام اسٹوری کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

14 جون 2020 کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

بعد ازاں سشانت کے گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچا تھا۔

اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ذو معنی پوسٹ شیئر کی، انہوں نے ایک انسٹاگرام پیج کے حوصلہ افزا الفاظ شیئر کیے جس میں لکھا تھا کہ ‘اگر اگلی مرتبہ آپ کو اپنی طاقت پر شک ہو تو اتنا یاد رکھیں کہ آپ آگ سے گزر چکے ہیں، آپ طوفان سے بچ نکلے ہیں اور کئی دشمنوں پر فتح حاصل کی ہے’۔

ساتھ ہی ریا نے ‘گڈ مارننگ’ لکھا اور دل والا ایموجی بنایا۔

واضح رہے کہ جس اسپتال میں سشانت سنگھ راجپوت کی لاش رکھی گئی تھی اس کے مردہ خانے کا ایک ملازم سامنے آیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ممبئی کے کوپر اسپتال کے مردہ خانے میں کام کرنے والے روپ کمار شاہ نے کہا کہ ’جب میں نے سشانت سنگھ راجپوت کی لاش دیکھی مجھے یہ خود کشی کا معاملہ نہیں لگا۔‘

روپ کمار نے مزید بتایا کہ ’مجھے 28 سال سے زائد کا تجربہ ہے، سشانت کی باڈی میں زخموں کے نشانات تھے، میں اپنے سینیئر کے پاس گیا اور انہیں یہ سب بتایا لیکن انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر بعد میں بات کریں گے۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’میں 28 سال سے لاشیں دیکھ رہا ہوں، سشانت کے جسم پر ایسا کوئی نشان نہیں تھا جو عام طور پر پھندا لگاکر خودکشی کرنے والے کے جسم پر ہوتا ہے، اس کے جسم پر فریکچرز کے نشانات تھے، پوسٹ مارٹم میں کیا لکھنا ہے یہ تو ڈاکٹر کا کام ہے، سشانت کو انصاف ملنا چاہیے۔‘

TAGGED:Featuredاداکارہ ریا چکرورتیبالی وڈ کے آنجہانی اداکارسشانت سنگھ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارت میں یکے بعد دیگرےروسی بزنس ٹائیکونز کی پراسرار موت
Next Article کوٹڑی:کسٹم حکام کی کارروائی، منشیات سے بھری کار پکڑی گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس ہے وہ غزہ کی جنگ روکیں: انتونیوگوتریس کا اقوام متحدہ کی بے بسی کا اعتراف

رفح کراسنگ - مصر (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اختیار…

March 23, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پر کنٹرول کیلئے پیکا ایکٹ میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی…

December 2, 2024
پاکستان

سجاول کے5 ماہی گیروں سمیت بھارت کی جیلوں میں قید14 شہری پاکستان واپس پہنچ گئے

سجاول (ویب ڈیسک): بھارت کی جیلوں میں قید14 شہری پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ترجمان فشر فوک فورم کے مطابق قیدیوں…

September 8, 2024
دنیا

افغان صوبے بدخشاں میں دھماکے سے صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

(ویب ڈیسک ): افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ہونے والے بم د ھماکے میں صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق…

June 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?