نیو یارک (شوبز ڈیسک): یہ معاملہ ہے امریکی ریاست اوریگن کا. ویسے تو کسی جگہ بھیڑیے زیادہ ہو جائیں تو ان کو وہاں سے دور رکھنے کے لیے متعدد طریقوں کو آزمایا جاتا ہے۔مگر جب بھڑیے کو یہ بتانا ہو کہ انسان کتنے برے ہیں تو اس کے لیے امریکی محکمہ زراعت نے بہت ہی منفرد حکمت عملی اپنائی ہے۔اس مقصد کے لیے ایک ہالی وڈ فلم کے کلپ سے مدد لی جا رہی ہے۔جی ہاں واقعی امریکی ریاست اوریگن میں امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے ایک دلچسپ حکمت عملی کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
بھیڑیوں کو ڈرانے اور انسانی آبادیوں سے دور رکھ کر مویشیوں کو بچانے کے لیے ہالی وڈ فلم میرج اسٹوری کے ایک کلپ کا سہارا لیا گیا ہے۔
2019 کی اس فلم میں اداکارہ اسکارلٹ جونسن اور اداکار ایڈم ڈرائیور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اسے 6 آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر فلم کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ اس میں جوڑے کے درمیان جھگڑے کے ایک کلپ کو بھیڑیوں کو مویشیوں پر حملے سے روکنے کے لیے استعمال کیا جا ر ہا ہے۔