خیرپور (ویب ڈیسک): گھر میں رکھی پیتی سے تین معصوم بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں.بتایا جا رہا ہے کہ ان کے رشتہ دار قریبی گھر میں شادی میں گئے ہوئے تھے، جب وہ گھر واپس آئے تو معصوم بچے لاپتہ تھے، تلاش کرنے پر وہ نہ ملے، جب ڈبے کو کھولا تو اس میں لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے بی سیکشن تھانہ کی حدود میں واقع گاؤں وڈا سمنگ میںایک محنت کش شاہنواز شیخ کے گھر میںبند پڑی ہوئی سامان والی پیتی سے اُس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں . جن میں10 سالہ عارف علی ولد عرفان شیخ، 6 سالہ مہناز ولد شاہنواز شیخ اور 4 سالہ مدد علی ولد شاہنواز شیخ شامل ہیں.کہا جارہا ہے کہ تینوں بچے کل سے لاپتہ تھے۔
واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر ہورہی ہے ، جس میں ایک خاتون پولیس کی موجودگی میں ایک شخص کو گریبان سے پکڑ کر کہہ رہی ہے کہ تم لوگوں نے ہمارے بچوں کو مارا ہے ، تم نے بڑا ظلم کیا ہے .
بتایا جا رہا ہے کہ ان کے گھر والے رشتہ داروں کے قریبی گھر میں شادی میں گئے ہوئے تھے، جب وہ گھر واپس آئے تو معصوم بچے غائب تھے۔کافی ڈھونڈنے کے بعد بھی بچے نہیں ملے ، بعد میںصندوق کو کھولا تو اُس میںسے بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں.
جبکہ ایک اور ویڈیو میں بچوں کی لاشیں چارپائیوں پر پڑی ہیںاور پولیس تفتیش کر رہی ہے .
آخری اطلاعات تک واقعے کی وجوہات سامنے نہیںآسکی اور اب تک نہ کوئی مقدمہ قائم ہوسکا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی ہے .