Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یوٹیوب میں گنگنا کر گانا تلاش کرنے کا فیچر ہم ٹو سرچ سب کیلیے دستیاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > یوٹیوب میں گنگنا کر گانا تلاش کرنے کا فیچر ہم ٹو سرچ سب کیلیے دستیاب
انٹرٹینمنٹسائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب میں گنگنا کر گانا تلاش کرنے کا فیچر ہم ٹو سرچ سب کیلیے دستیاب

Published July 16, 2024
Tags: Featured گنگنا کر اپنا پسندیدہ گانا تلاش ہم ٹو سرچ (hum to search) یوٹیوب کو ترجیح دیتے ہیں یوٹیوب میوزک کے نام سے ایک الگ سروس بھی متعارف
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): بیشتر افراد گانے سننے کے لیے یوٹیوب کو ترجیح دیتے ہیں اور اس مقصد کے لیے گوگل نے یوٹیوب میوزک کے نام سے ایک الگ سروس بھی متعارف کرائی ہوئی ہے۔اگر آپ یوٹیوب میوزک استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اس میں ایک ایسا ٹول تمام صارفین کو دستیاب ہے جس کے ذریعے آپ محض گنگنا کر اپنا پسندیدہ گانا تلاش کر سکتے ہیں۔ہم ٹو سرچ (hum to search) نامی ٹول مارچ 2024 سے اینڈرائیڈ صارفین کو یوٹیوب میوزک کے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب تھا۔

گوگل کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا تھا اور اب یہ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

ہم ٹو سرچ (hum to search) نامی ٹول مارچ 2024 سے اینڈرائیڈ صارفین کو یوٹیوب میوزک کے بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب تھا۔

اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یوٹیوب میوزک میں 10 کروڑ سے زائد گانوں کو گنگنا کر تلاش کرنا ممکن ہے۔

اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ آئی او ایس صارفین بھی اس ٹول کو استعمال کر سکتے ہیں۔گنگنانے کے ساتھ ساتھ آپ گانے کی دھن بجا کر بھی اسے تلاش کر سکیں گے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے ایپ اوپن کرکے اوپری دائیں کونے پر موجود magnifying گلاس کے آئیکون پر کلک کریں۔اس پر کلک کرنے پر مائیکرو فون آئیکون کے برابر میں ویو فارم آئیکون نظر آئے گا۔

اس آئیکون پر کلک کرکے گانا گنگنائیں یا اس کی دھن بجائیں، جس کے بعد فل اسکرین رزلٹ پیج میں گانے کا نام اور دیگر تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

اس فیچر کے لیے گوگل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے جو گنگنانے کی آواز کو اصل ریکارڈنگ سے میچ کرے گی۔

TAGGED:Featuredگنگنا کر اپنا پسندیدہ گانا تلاشہم ٹو سرچ (hum to search)یوٹیوب کو ترجیح دیتے ہیںیوٹیوب میوزک کے نام سے ایک الگ سروس بھی متعارف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مسقط میں مسجد پر فائرنگ، 50 پاکستانی زخمی،4 شہید،شناخت جاری
Next Article پی ٹی آئی کامخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ،مشاورت جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

الیکشن کمیشن کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستوں کی تعداد برقرار…

September 25, 2023
کاروبار

سعودیہ کی پاکستان کو 2 ارب ڈالردینےکی یقین دہانی،IMF کی تصدیق

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سعودی عرب پاکستان کو 2؍ ارب ڈالرز دے گا جس کی تصدیق آئی ایم ایف نے…

April 6, 2023
پاکستاندنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ممکنہ سازش کا الزام، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد

نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی…

August 7, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

اطالوی سائنسدانوں کا کارنامہ: کھائی جانے والی بیٹری ایجاد کرلی

روم، اٹلی (ٹیک ڈیسک): اطالوی سائنسدانوں نے ایسی بیٹری کا پروٹوٹائپ (اولین نمونہ) بنایا ہے جسے کھایا بھی جاسکتا ہے۔اٹالیئن…

April 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?