Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارت میں‌انسانی المیہ: دہلی ڈوب گیا، شہر میں سیلابی ریلے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بھارت میں‌انسانی المیہ: دہلی ڈوب گیا، شہر میں سیلابی ریلے
دنیا

بھارت میں‌انسانی المیہ: دہلی ڈوب گیا، شہر میں سیلابی ریلے

Published July 14, 2023
Tags: Featured رہائشی علاقوں میں پانی داخل شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے
Share
SHARE

نیو دہلی (ویب ڈیسک): مون سون کی بارشوں اور دریائے جمنا بپھرنے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اس وقت دریا کا منظر پیش کررہا ہے جہاں اہم شاہراہیں اور عمارتیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دریائے جمنا کے بپھرنے کے بعد حکومت نے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر سمیت تعلیمی اداروں کو بھی بند کرنے کا حکم دیا تھا۔انتظامیہ کے مطابق شہر میں سیلابی ریلے کی وجہ سے مصروف سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جب کہ رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں جس میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں سیلابی ریلہ نئی دہلی میں قائم سپریم کورٹ میں بھی داخل ہوگیا ہے، اس کے علاوہ گاندھی کے نام سے منسوب راج گھاٹ بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے شہر کی اہم سڑکیں پانی میں ڈوبنے کے بعد آرمی ڈیزاسٹر ریلیف فورس سے مدد مانگی تھی جس کے بعد فوج کے اہلکار بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز جمنا ندی میں پانی کی سطح 208.66 میٹر تک ریکارڈ کی گئی تھی جس میں معمولی کمی آئی ہے اور اب پانی کی سطح 208.46 میٹر تک پہنچی ہے، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آج دوپہر تک پانی کی سطح میں مزید کمی آسکتی ہے۔

نئی دہلی میں 3 پانی کے پلانٹ بند ہونے سے شہر میں پینے کے صاف پانی کی قلت ہوگئی ہے جب کہ بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے کئی علاقے بھی تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ریاست ہریانہ اور پنجاب میں بھی شدید بارشیں ہورہی ہیں جہاں ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ ریاستوں میں مختلف حادثات میں اب تک 40 سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

TAGGED:Featuredرہائشی علاقوں میں پانی داخلشہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈکپ: پاکستان کے پاس بہترین ٹیم ہے، بابراعظم کو بیک کروں گا؛ آفریدی
Next Article ’شہزاد اکبر بھگوڑا ہے‘،حریم شاہ شہزاد اکبر کی تلاش میں لندن پہنچ گئیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجوہات سامنے آ گئیں

راولپنڈی(ویب ڈیسک): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد…

January 1, 2024
پاکستان

جسٹس محمد شفیع صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

(ویب ڈیسک): کراچی: صدر پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کو سندھ ہائیکورٹ کا قائم…

June 24, 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکاروفلم ساز وجے اینٹونی کی16 سالہ بیٹی نے خودکشی کرلی

چنئی (شوبز ڈیسک): بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار، میوزک ڈائریکٹر، گلوکار اور فلم ساز وجے اینٹونی کی بیٹی کی لاش…

September 19, 2023
دنیا

اسرائیل پر میزائل حملہ:غزہ اور لبنان میں جشن،حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے؛ ایران

غزہ (ویب ڈیسک): ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں شہری جشن منا رہے ہیں۔غیر…

October 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?