حیدرآباد (ویب ڈیسک): حیدرآباد میں مایوں کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے ایک معصوم بچے کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوہسار کے علاقے میں پیش آیا جہاں مایو کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بچہ دلہےکے پھوپھی زاد بھائی کا بیٹا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص دلہے کا بھائی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے ملزم موقع سے فرار ہے جس کی تلاش کیلئے پولیس کارروائی کر رہی ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کے واقعے پر دلہا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔