Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو قیامت تک میرے ماتھے پرکالا دھبہ ہوتا: وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو قیامت تک میرے ماتھے پرکالا دھبہ ہوتا: وزیراعظم
پاکستان

ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو قیامت تک میرے ماتھے پرکالا دھبہ ہوتا: وزیراعظم

Published July 25, 2023
Tags: Featured بدقسمتی سے آج بھی سیلاب زدگان کا حق ادا نہیں ہوا
Share
SHARE

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ اگر خدا نہ نخواستہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو قیامت تک میرے ماتھے پرکالا دھبہ ہوتا اور قبر پر کتبہ لگتا کہ اس کے زمانے میں پاکستان ڈیفالٹ ہوا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پندرہ، سولہ ماہ کی قلیل مدت میں ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ورثے میں ملے، جب حلف اٹھایا تو مجھے احساس تھا کہ حالات خراب ہیں لیکن اتنے خراب ہیں اندازہ نہیں تھا، اقتدار سنبھالا تو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، ملک بھر میں 3کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت کے ساتھ مل کر ایک سو ارب سےزائد فنڈز سیلاب متاثرین کے لیے مختص کیے، بدقسمتی سے آج بھی سیلاب زدگان کا حق ادا نہیں ہوا، ایک طرف سیلاب، دوسری طرف مہنگا تیل، ایک طرف مہنگائی اور آئی ایم ایف کا وہ معاہدہ جو پچھلی حکومت نے توڑا، تمام مشکلات کے باوجود میں نے ہمت نہیں ہاری۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سیاست چمکانےکے لیے ریاست کو قربان کرنےکے لیےکوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم سب نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم سیاست قربان کردیں گے، ریاست کوبچائیں گے، ہم اس فیصلے پر ڈٹ گئےکہ ریاست کو بچانا ہے، خدانخواستہ ریاست کو نقصان پہنچا تو کہاں کی سیاست،کہاں کی وزارت، ہمارے قدم ڈگمگائے نہیں، اللہ کی ذات پر پورا توکل رکھا، ابھی جو سیزن گزرا ہے، اس میں گندم کی پچھلے دس سال کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، پچھلی حکومت میں اربوں کی گندم باہر سے منگوانی پڑی، کپاس کی بھی ریکارڈ پیدا وار متوقع ہے، پچھلے 16 مہینوں میں گیس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ملک دشمنی سےکاروبار جام ہوگیا تھا ، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سےکیا گیا معاہدہ توڑا، اللہ تعالیٰ نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ساری عمر بھی سجدہ ریز رہوں تو شکر نہیں کرسکتا، 75سالوں میں ہم سے بہت بڑی غلطی ہوئی کہ ہم نے پن بجلی پر توجہ نہیں دی، بجلی کا گردشی قرضہ 2.3 ٹریلین روپے ہے، غریب آدمی اور کسان کا کوئی قصور نہیں، مجھ سمیت تمام اشرافیہ اور حکومت کا قصور ہے، ہمارا نظام فرسودہ ہے اس سے بے پناہ نقصان ہوتا ہے، ہماری بجلی کی ترسیل میں بے پناہ لائن لاسز ہوتے ہیں، بڑے بڑے سرمایہ کار بجلی چوری کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ اگر ہمیں موقع ملا تو مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے، قوم کی حالت بدلنے کے لیےکشکول توڑ نا ہوگا، جب تک شہنشاہی اخراجات ،کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، وقت آگیا ہے ہم نے نیا جامع منصوبہ بنایاہے جس کی بنیاد رکھ دی ہے، اگر ہمیں موقع ملا تو مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

TAGGED:Featuredبدقسمتی سے آج بھی سیلاب زدگان کا حق ادا نہیں ہوا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کولمبو ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستان کے نام، بولرز کے بعد بیٹرز کی بھی ذمہ دارانہ بلے بازی
Next Article الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز نہ دینے کا فیصلہ، مرحلہ وار دینے کی حکمت عملی تیار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

عوام حکومتی نشانے پر :بجلی کے بعد گیس دوبارہ مہنگی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے…

January 17, 2023
انٹرٹینمنٹسائنس و ٹیکنالوجی

امریکا کی ٹک ٹاک پر پابندی: ٹک ٹاک کا قانونی جنگ لڑنےکا اعلان

واشنگٹن (ٹیک ڈیسک): ٹک ٹاک نے مجوزہ امریکی پابندی پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔بلومبرگ کی ایک…

April 22, 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ سپنا سنگھ کے 14 سالہ بیٹے کی لاش کھیتوں سے برآمد، 2 دوست گرفتار

بریلی- بھارت (شوبز ڈیسک): بھارت کی ٹی وی اداکارہ سپنا سنگھ کے 14سالہ بیٹے کی کھیتوں سے لاش برآمد ہوئی…

December 11, 2024
کاروبار

ایک اور نادر شاہی فیصلے کی تیاری:آئندہ ماہ پیٹرول قیمتیں پھر بڑھنےکا خدشہ

اسلام آباد : (ویب ڈیسک): 16اگست 2023 سے ڈالر کی قدر میں اضافے سے شرح مبادلے میں12روپے کا فرق پڑا…

August 29, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?