اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں بائیکورٹ کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب حکام کے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔
The arrest of Imran Khan, the former Prime Minister of Pakistan. pic.twitter.com/2vElA4vPFP
— The Spectator Index (@spectatorindex) May 9, 2023
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کیس میں بائیو میٹرک کے لیے موجود تھے اور وہ جیسے ہی اپنی وہیل چیئر سے اتر ے تو انہیں رینجرز نے گرفتار کرلیا۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، حالات معمول کے مطابق ہیں، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوگی۔
PTI workers protest after Imran Khan arrest#ARYNews #Latestnews #News #BreakingNews #PTI #ImranKhan pic.twitter.com/KEFyEJteck
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) May 9, 2023
آئی جی اسلام آباد کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی گرفتاری کے وقت پہلے سے تیاریاں تھیں اور ان کے لیے ایک ہفتہ قبل ہی کمرہ تیار کرایا گیا تھا۔
عمران خان کی گرفتاری کے وقت قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور وکلا کی ہاتھاپائی بھی ہوئی جس سے کئی پولیس اہلکار اور وکلا بھی زخمی ہوئے۔
Footage of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) chief Imran Khan has being arrested by Rangers officials from the Islamabad Judicial Complex, confirmed IG Islamabad on Tuesday.
For more: https://t.co/8UOFu0kvZW#news #etribune #latest #imrankhan #ImranKhanArrest #islamabad pic.twitter.com/GyuIgcbGcV
— The Express Tribune (@etribune) May 9, 2023
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری پر پیش آنے والے واقعےکا نوٹس لے لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کرلیا اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی 15 منٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ ہدایات لے کر فورا بتائیں کہ یہ کام کس نے کیا ہے؟جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزرا کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرنےکے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ یکم مئی کو جاری ہوئے تھے، عمران خان کے وارنٹ چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔
نیب نے عمران خان کونیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا،عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18 ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا۔