کراچی (ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی کردار کشی پر مضبوط مؤقف نہ دینے پر پارٹی ترجمانوں سے ناراض ہیں. انہوں نے اپنی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی کردار کشی پر کمزور مؤقف پیش کرنے پر پارٹی ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 3بجے طلب کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے ہر صورت آج دوپہر 3 بجے پارٹی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے ، ترجمان جہاں کہیں بھی ہیں ،وہیں سے آن لائن شریک ہوں ۔ عمران خان سوشل میڈیا پر اپنے اور اہلیہ کے خلاف چلنے والی مہم پر پارٹی ترجمانوں سے ناراض ہیں ۔
عمران خان کا پیغام ترجمانوں کو پہنچایا گیا کہ بشریٰ بی بی کی کردار کشی پر پارٹی ترجمانوں کا مؤقف کافی کمزور ہے ، بشریٰ بی بی اور عمران خان کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں ، اجلاس میں پوچھا جائے گا کہ مضبوط مؤقف میڈیا کے سامنے کیوں نہیں لایا جارہا ۔