Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان نےپاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان نےپاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا
پاکستانتازہ ترین

عمران خان نےپاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا

Published February 1, 2023
Tags: مریم نواز ملک کے پاس ن لیگ کے سوا کوئی چوائس نہیں
Share
SHARE

بہاولپور (ویب ڈیسک):مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ کرکے پاکستان کو گروی رکھ دیا، ملک کے پاس اب نواز شریف اور ن لیگ کے سوا کوئی چوائس نہیں۔بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے عہدے کی باتیں ہو رہی ہیں، میں عہدوں کی محتاج نہیں ہوں، عوام کی محبت سرمایہ ہے، عوام کی محبت کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چار سالہ جبر کے دور میں ن لیگی کارکنوں نے وفا نبھائی، جن حالات سے ملک گزرا، شکر کرنا چاہیےکہ پاکستان بچ گیا، عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے سخت معاہدہ کرکے وعدہ خلافی کی، عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے توڑنےکا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، پیٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا: مریم نواز
چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے، مجھے علم ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے،گیس بجلی ، روٹی مہنگی ہے، مہنگائی پر نوازشریف لندن میں پریشان ہیں، ذرا سوچیں وہ پانچ کا ٹولہ بیٹھا رہتا توپاکستان کا کیا حال ہوتا، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرکے پاکستان کو گروی رکھ دیا، معاہدہ بہت برا کیا،کرسی جاتے نظر آئی تو معاہدے کی خلاف ورزی کرکےگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی سے ملک کی جان چھڑا دی تھی، پشاور میں اب یہ دہشت گردی کا واقعہ کیوں ہوا؟ پورے ملک میں حکومتیں عمران خان کی اور الزام شہبازشریف پر، شرم کرو، امریکا پر الزام لگایا اور اب امریکا سے معافی مانگ لی ،اگر نواز شریف ہی مسائل کی وجہ تھے تو چار سال میں پھر دودھ کی نہریں بہنی چاہیے تھیں، 2018 سے 2022 تک عمران خان نے ملک توڑا، اب ن لیگ اس گھر کی مرمت کر رہی ہے، ملک کے پاس اب نوازشریف اور ن لیگ کے سوا کوئی چوائس نہیں۔

عمران آج ٹی وی پر بیٹھ کر کاغذ سے دیکھ کر بھی پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں غلط بتاتا ہے، مریم نواز pic.twitter.com/UQoCxtDTsQ

— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 1, 2023

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےلیے بڑا آسان تھا کہ ہم الیکشن میں چلے جاتے، اس وقت اگر ہم الیکشن میں چلے جاتے تو دو تہائی اکثریت سے جیت کر آتے، ن لیگ نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، نواز شریف نے 2016 میں آئی ایم ایف کا پروگرام پورا کرکے خدا حافظ کہہ دیا تھا، پھر کون آئی ایم ایف کو پاکستان میں واپس لے کر آیا؟ نواز شریف دور کے 9 سال اگر نکال دیں تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں۔

TAGGED:مریم نوازملک کے پاسن لیگ کے سوا کوئی چوائس نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ریکوڈک معاہدہ:بیرک گولڈ کی بلوچستان کو 3ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی
Next Article آصف زرداری سےمتعلق بیان پر قائم ہوں؛ عمران خان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ ترینکھیل

کراچی ٹیسٹ تیسراروز: قومی ٹیم بابر اور سلمان کے بغیر میدان میں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفراز احمد قائم مقام کپتان…

December 28, 2022
پاکستان

عمران خان کا پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت، 100 فیصدعمل ہوگا؛ بیریسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے…

August 26, 2025
پاکستان

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: کراچی کے ہوٹل سے گرفتار، SSP میرپورخاص کی گاڑی میں منتقل اور سندھڑی میں قتل کردیاگیا؛ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ

میرپورخاص(ویب ڈیسک): ڈاکٹر شاہ نواز کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں…

October 25, 2024
پاکستانتازہ ترین

پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا، 8 افراد زخمی

پشاور (ویب ڈیسک): پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8…

July 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?