Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان نے برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے مدد مانگ لی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان نے برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے مدد مانگ لی
پاکستان

عمران خان نے برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے مدد مانگ لی

Published August 21, 2024
Tags: Featured آگہی بڑھانے کے لیے مدد چاہیے عمران خان نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر مجھے موت کی کوٹھڑی میں قید رکھا گیا ہے
Share
SHARE

لندن (ویب ڈیسک): پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگہی بڑھانے کے لیے مدد چاہیے ہے۔اڈیالہ جیل سے آئی ٹی وی نیوز کو اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو انتخابی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بیخ کنی کو سمجھنے کے لیے ذرا تصور کریں کہ برطانوی انتخابی مہم میں لیبرپارٹی کے سینئر رہنماؤں کو’’ رات کے سناٹے میں اغوا‘‘ کیا جارہا ہو۔

اپنے وکلا کے توسط سے انہوں نے بتایا کہ ایک برس ہونے کو آیا ہے مجھے 7 فٹ چوڑائی اور 8 فٹ لمبائی کی موت کی کوٹھڑی میں قید کرکے رکھا گیا ہے، یہ وہ جگہ ہے جو بالعموم دہشتگردوں اور ان لوگوں کے لیے مختص ہوتی ہے جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہو۔

آئی ٹی وی کے مطابق ان کے وکلا نے آئی ٹی وی نیوز کو بھجوائے گئے سوالوں کے جواب دیے۔ نگرانی مستقل ہے اور پرائیویسی جیسی ہر چیز ادھیڑ کررکھ دی گئی ہے۔ 71 سالہ سابق کرکٹ اسٹار نے مزید کہا کہ وہ ملک میں جمہوری تبدیلی کے لیے پرعزم اور تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باوجود اس صورتحال کے انہوں نے نماز، مطالعے اور ورزش سے طاقت حاصل کی ہے۔

آئی ٹی وی سے بات کر تے ہوئے خان نے کہا کہ ’میں وزیر اعظم اسٹارمر اور ان کی کابینہ، جنہوں نے واقعی عوام کی حقیقی مرضی سے اور بغیر کسی انتخابی ہیرا پھیری کے کامیابی حاصل کی ہے، سے کہتا ہوں کہ زرا تصو ر کریں کہ ان کی یہ غالب فتح ہی چرالی جائے، اس منظر نامے کی تصویردیکھیں جس میں ایک پارٹی بمشکل 18 نشستیں حاصل کر سکی اور اس نے ہمارا مینڈیٹ غصب کرلیا گیا ہو‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں آپ کی پارٹی کا نشان ہی چھین لیا گیا ہو اور آپ کے رہنماؤں کو یا ت وحراست میں لے لیا گیا ہو یا انہیں اس وقت تک ایذا دی گئی ہو جب تک کہ یا تو وہ اپنی وفاداریاں تبدیل نہ کرلیں یا پھر سرے سے سیاست کو ہی خیرباد کہہ دیں، تصور کریں رات کے سناٹے میں لوگوں کے گھروں میں نقب لگائی جائے اور خواتین اور بچوں کو اغوا کیا جائے۔

ا نہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت کو ظالمانہ طریقے سے دبایا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredآگہی بڑھانے کے لیے مدد چاہیےعمران خان نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظمکیئر اسٹارمرمجھے موت کی کوٹھڑی میں قید رکھا گیا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاہ رخ نے فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد جان ابراہم کو حیران کر دینے والا تحفہ دیا
Next Article جنرل (ر) فیض کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے، عمران خان کا آرمی چیف سے مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ہمارے کچھ لوگ مخالفین سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں: عمران خان

(ویب ڈیسک): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہےکہ ہمارے کچھ لوگ مخالفین سے رابطے میں…

April 6, 2024
پاکستان

ملتان میں بھی پی ٹی آئی رہنما و کارکن گرفتاری دیے بغیر چلے گئے

ملتان (ویب ڈیسک): آج ملتان سے جیل بھرو تحریک کیلئے گرفتاریاں دینے کا دن تھا لیکن گزشتہ روز پشاور کی…

February 25, 2023
انٹرٹینمنٹ

جمائمہ خان کی فلم آج پاکستان میں ریلیز کی جارہی ہے

کراچی (شوبز ڈیسک): چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کی فلم آج پاکستان…

March 3, 2023
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ نےصوبے کی6 جامعات میں وائس چانسلرز کا تقررکردیا

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی 6 سرکاری جامعات میں 4 سال کی…

February 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?