اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کی گرفتاری پر بیان جاری کردیا۔نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو جاری ہوئے اور انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
نیب کا کہنا ہےکہ رینجرز نے عمران خان کو حراست میں نہیں لیا، اسلام آباد میں دفعہ 144 پہلے سے ہی نافذ تھی، وزارت داخلہ کے حکم پر رینجرز وہاں قانون کی عملداری کے لیے موجود تھی۔
نیب نے مزید کہا کہ گرفتاری کا حکم نیب کی جانب سے تھا اور اس پر عمل درآمد بھی نیب نے ہی کیا ہے۔