فیصل آباد (ویب ڈیسک): فیصل آباد میں الٹرا ساؤنڈ میں تیسری بیٹی کی پیدائش کا پتہ چلنے پر شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں پیش آیا جہاں شوہر نے تشدد کرکے حاملہ بیوی کو قتل کیا۔
پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم ندیم سجاد دو بیٹیوں کا باپ ہے جس کی بیوی ایمن فاطمہ امید سی تھی، الٹراساؤنڈ کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش متوقع ہے جس پر مشعل ہو کر اس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
ایف آئی کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم اور اس کے بہنوئی نے مقتولہ کو ڈنڈوں سے مارا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔