Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فواد خان نے بھارتی مداحوں سے معافی مانگ لی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > فواد خان نے بھارتی مداحوں سے معافی مانگ لی
انٹرٹینمنٹ

فواد خان نے بھارتی مداحوں سے معافی مانگ لی

Published July 21, 2024
Tags: Featured فواد خان نے مزید کہا کہ جو مداح میرے کام کا انتظار کررہے ہیں تو اُن کے لیے خ واضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی یکساں مقبولیت رکھنے والے سُپر اسٹار فواد خان نے انتظار کروانے پر اپنے بھارتی مداحوں سے معافی مانگ لی۔19 جولائی کو پاکستانی اسٹار فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ‘برزخ’ ریلیز ہوئی جس میں دونوں نے سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

‘برزخ’ کے ذریعے فواد خان کی طویل عرصے بعد بھارت میں واپسی ہوئی ہے، اداکار کے بھارتی مداح طویل عرصے سے اُنہیں بھارتی پراجیکٹ میں دیکھنے کے لیے بےتاب تھے۔
ویب سیریز کی ریلیز کے بعد فواد خان نے جہاں بھارتی مداحوں کا انتظار ختم کروایا ہے تو وہیں اُنہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مداحوں سے معذرت بھی کی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ہر کام کا اپنا وقت ہوتا ہے، جب انسان کی زندگی میں صحیح وقت آتا ہے تو وہ کام ہوجاتا ہے۔

فواد خان نے کہا کہ میں یہی بات اپنے بھارتی مداحوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرا انتظار کیا، میں آپ سب کا بہت شکرگزار ہوں کہ آپ نے طویل عرصے تک میری واپسی کا انتظار کیا۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اس انتظار کے لیے بھارتی مداحوں سے معذرت خواہ بھی ہوں لیکن سچ یہ ہے کہ اتنظار کروانا میرے ہاتھ میں نہیں تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں ہر اداکار کے لیے اپنے خاص مقام پر قائم رہنا بہت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور ہر جگہ باصلاحیت لوگ موجود ہیں۔

فواد خان نے مزید کہا کہ جو مداح میرے کام کا انتظار کررہے ہیں تو اُن کے لیے خوشخبری ہے کہ اگلے سال 2025 میں میرے کافی نئے پراجیکٹس آئیں گے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والا وقت بہت دلچسپ ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ میں بھی کام کیا تھا، ان تینوں فلموں کے بعد بھارت میں فواد خان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگیا تھا۔

TAGGED:Featuredفواد خان نے مزید کہا کہ جو مداح میرے کام کا انتظار کررہے ہیں تو اُن کے لیے خواضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فیصل آباد میں الٹرا ساؤنڈ میں تیسری بیٹی کی نشاندہی پر شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا
Next Article بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کے حکم پرعمل درآمد روک دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

گھبرانا نہیں ہے؛ پیٹرولیم کی قلت کاامکان نہیں؛ وزارت پیٹرولیم

وزارت پیٹرولیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی امکان نہیں۔ وزارت پیٹرولیم کے اعلامیے کے…

January 22, 2023
پاکستان

78 ویں جشن آزادی تقریب: آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دار…

August 14, 2025
پاکستانتازہ تریندنیا

بنوں میں جاری صورتحال پر مدد کے لیے تیار ہیں؛ امریکہ

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستانی حکومت دہشتگردی کے خلاف امریکی حکومت کی پارٹنر ہے اور امریکہ اس صورتحال سے…

December 20, 2022
دلچسپ و عجیب

ہسپانوی ایتھلیٹ بیٹرز فلامنی نے 500 دن غار میں تنہا کیوں گذارے ؟

غرناطہ (ویب ڈیسک): تنہا اور دنیا سے قطع تعلق ہونا کسی کو نہیں پسند لیکن آج بھی دنیا میں ایسے…

April 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?