مالاکنڈ (ویب ڈیسک): مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ، واقعے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل کئے گئے تمام افراد اپنے گھر میں سوئے ہو ئے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکابندی کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے، مزید تفیتیش جاری ہے۔