Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: میری ذاتی رائے میں پرویز مشرف کی سزا والا فیصلہ موجود ہے، معطل نہیں ہوا؛ جسٹس اطہر من اللہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > میری ذاتی رائے میں پرویز مشرف کی سزا والا فیصلہ موجود ہے، معطل نہیں ہوا؛ جسٹس اطہر من اللہ
پاکستان

میری ذاتی رائے میں پرویز مشرف کی سزا والا فیصلہ موجود ہے، معطل نہیں ہوا؛ جسٹس اطہر من اللہ

Published November 22, 2023
Tags: Featured پرویز مشرف کی سزا والا فیصلہ موجود پرویزمشرف کے ورثا خود پیش ہوں جسٹس اطہرمن اللہ سزا ختم ہونے والے معاملے پرمعاونت کریں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف مرحوم کی سزا سے متعلق اپیلوں پر ان کے وکیل کو اہلخانہ سے ہدایات لینے کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف محروم کی سزا سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق صدر کی طرف سے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سلمان صفدر سے کہا آپ کو پرویز مشرف نے خود وکیل مقررکیا تھا، چاہیں تواپیل کی پیروی کرسکتے ہیں اس پر سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے ہدایات نہیں، اگر مزید ایک ہفتہ دے دیں تو میں اہلخانہ سے رابطےکی کوشش کروں گا۔جسٹس قاضی فائز نے مکالمہ کیا کہ یہ کوئی سول کیس نہیں کہ آپ کو ہدایات درکار ہوں، یہ کرمنل اپیل ہے جس کے عدم پیروی پرخارج ہونے سے منفی تاثر جائےگا، اس عدالت نے اب وقت دینا چھوڑ دیا ہے۔جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں پرویز مشرف کی سزا والا فیصلہ موجود ہے، معطل نہیں ہوا، پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی صورت میں ان کی پنشنز اور مراعات کا معاملہ اٹھے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز نے سلمان صفدر سے کہا کہ عدالت کی سزا ختم ہونے والے معاملے پرمعاونت کریں، کیا خصوصی عدالت پر ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوتا ہے؟

چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ امید ہے آپ مائنڈ نہیں کریں گے لیکن ہمیں آپ سے یہ توقع نہیں تھی، اگرآپ دستیاب نہیں تھے تو التوا کی درخواست دے دیتے، 4 سال بعد اپیل لگی تو آپ التو مانگ رہے ہیں، اس پر وکیل پرویز مشرف نے کہا مجھے صرف ایک ہفتے کی مہلت چاہیے۔

جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ آئندہ سماعت پرپرویزمشرف کے ورثا خود پیش ہوں یا بیان حلفی جمع کروائیں۔

عدالت نے سلمان صفدرکو پرویز مشرف کے ورثا کے ایڈریس اورفون نمبر دینے کی ہدایت کی اس پر سلمان صدر نے بتایا کہ مشرف کی بیوہ صہبا مشرف اور بیٹا بلال مشرف دبئی میں مقیم ہیں، ان کی صاحبزادی کراچی میں مقیم ہے، ان سے کوئی رابطہ نہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالت کو دیگر فیملی ممبران سے صاحبزادی کا ایڈریس اور فون نمبرلےکردیا جائے، عدالت پرویز مشرف کے ورثا کو واٹس ایپ پر بھی نوٹس بھجوا دے گی، آپ التوا پر زور دے رہے ہیں تو ہم ملتوی کردیں گے لیکن ہم یہ التوا خوشی سے نہیں دیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے سلمان صفدرکو پرویزمشرف کے اہلخانہ سے ہدایات لینے کیلئے مہلت دے دی۔

TAGGED:Featuredپرویز مشرف کی سزا والا فیصلہ موجودپرویزمشرف کے ورثا خود پیش ہوںجسٹس اطہرمن اللہسزا ختم ہونے والے معاملے پرمعاونت کریں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اترپردیش-بھارت: شادی میں رس گلوں کےلیے جھگڑا، 6 افراد زخمی
Next Article ’بچوں کا قتل عام بند کرو‘، دیا مرزا کا غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ظلم کو روکنےکا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

انڈیا کا مہنگا ترین مادھوری کا اپارٹمنٹ 3 ارب69 کروڑ میں فروخت

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی اداکارہ مادھوی ڈکشٹ کا اپارٹمنٹ 369 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے کی…

April 2, 2023
پاکستانتازہ ترین

الیکشن حلقہ بندیوں کے بعد فروری میں ہونگے: رانا ثنااللہ

لاہور (ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ فروری کے پہلے ہفتے میں انتخابات کی…

September 13, 2023
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کیجانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کےمولانا فضل الرحمان کےدعوے کی تردید

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

July 20, 2024
پاکستان

بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پختونخوا کی پیر کی رات اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تصدیق کردی

(ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف وزعلی امین گنڈا پورکی پیر کی رات اسٹیبلشمنٹ سے…

September 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?