Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قومی ترانے کی بے ادبی کا معاملہ، دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامورکو طلب کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قومی ترانے کی بے ادبی کا معاملہ، دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامورکو طلب کرلیا
پاکستان

قومی ترانے کی بے ادبی کا معاملہ، دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامورکو طلب کرلیا

Published September 17, 2024
Tags: Featured ترانہ بغیر میوزک کے ہوتا تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):پشاورمیں تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق افغان ناظم الامورکو احتجاجی مراسلہ دینے کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے ادبی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، افغانستان کے قونصل جنرل کا عمل قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم کابل اور اسلام آباد میں افغان حکام کو اپنا سخت احتجاج پہنچارہے ہیں۔

خیال رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی گئی۔

پشاور میں ہونے والی قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکا احترام میں کھڑے ہوگئے۔

لیکن افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے بلکہ تقریب میں شریک ان کے ساتھی بھی احتراماً کھڑے نہ ہوئے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور شاہد اللہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر ترانہ بغیر میوزک کے ہوتا تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اورسینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔

TAGGED:Featuredترانہ بغیر میوزک کے ہوتا تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹائی ٹینک کے سفر کے دوران پھٹنے والی آبدوز ‘ٹائٹن’ سے بھیجا گیا آخری میسج اور تصویر سامنے آگئی
Next Article دیور دانش نے مجھے پہلی بار دیکھتے ہی کہا تھا یہ ایشوریا رائے جیسی تو نہیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

بلاول بھٹو کی نجکاری کی مخالفت:پی آئی اے، اسٹیل ملزکو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلانےکا مطالبہ

کراچی (ویب‌ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)…

May 1, 2024
پاکستانکاروبار

مہنگائی میں کمی کےحکومتی دعوےدھرے کے دھرے رہ گئے، گزشتہ ہفتے 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران…

August 1, 2025
دلچسپ و عجیب

بھارت؛ لنگی یا نائٹی پہن کر گھر سے باہر آنے پر پابندی

نئی دہلی(ویب ڈیسک): بھارتی شہر نوئیڈا کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نے ڈریس کوڈ متعارف کرادیا جس کے تحت رات میں…

June 14, 2023
پاکستانتازہ ترین

منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے غیرقانونی طور پر تعمیر کرنے پر منہدم کیے گئے نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو…

April 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?