Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: رواں مالی سال آٹوسیکٹر کی فروخت میں56 فیصدتک کمی ریکارڈ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > رواں مالی سال آٹوسیکٹر کی فروخت میں56 فیصدتک کمی ریکارڈ
تازہ ترینکاروبار

رواں مالی سال آٹوسیکٹر کی فروخت میں56 فیصدتک کمی ریکارڈ

Published January 12, 2023
Tags: Featured آٹو سیکٹر کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ پہلی ششماہی کے دوران
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران آٹو سیکٹر کی فروخت میں 28.4 فیصد سے 56.5 فیصد تک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک بڑی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صرف کاروں کی کُل فروخت 40 فیصد کمی کے ساتھ جولائی تا دسمبر کے دوران 68 ہزار 900 یونٹس رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ایک لاکھ 14 ہزار 774 یونٹس تھی۔

فروخت میں کمی کی وجہ بڑھتی ہوئی قیمتیں، بلند شرح سود، مہنگی لیز، اور آٹو فنانسنگ پر پابندی کے علاوہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) نہ کھولنے کے نتیجے میں پرزوں کی کمی کے سبب پیدا ہوئی جس کی وجہ سے مختلف اسمبلرز کی جانب سے پیداوار رک گئی، جاپانی ماڈلز کی ترسیل میں تاخیر ہوئی اور آٹوموبائل کی طلب میں بھی کمی آئی۔

ماڈل ایئر کی تبدیلی کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی جس سے دسمبر 2022 میں کاروں کی فروخت نومبر کے مقابلے میں 15 ہزار 432 یونٹس سے کم ہوکر 13 ہزار 768 ہوگئی۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق ٹویوٹا کرولا اور یارِس کی فروخت میں 59 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ مالی سال 2022 کے پہلے ششماہی میں 29 ہزار 126 یونٹس سے کم ہوکر 12 ہزار 65 یونٹس تک آگئی، ماہانہ بنیادوں پر فروخت کم ہوکر ایک ہزار 879 یونٹس پر آگئی جوکہ نومبر میں ایک ہزار 933 یونٹس تھی۔

ہونڈا سوک/سٹی کی فروخت 49 فیصد کم ہو کر 17 ہزار 620 یونٹس سے 8 ہزار 906 یونٹس رہ گئی، دسمبر میں فروخت نومبر کے مقابلے میں میں ایک ہزار 509 یونٹس سے کم ہوکر 981 یونٹس تک گر گئی۔

تاہم سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل نے مالی سال 2022 میں 497 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں 7 ہزار 136 یونٹس کے ساتھ فروخت میں اضافہ ظاہر کیا، دسمبر میں اس کی فروخت نومبر کے مقابلے میں 2 ہزار 242 یونٹس سے کم ہو کر ایک ہزار 428 یونٹس تک آگئی۔

ہزار سی سی گاڑیوں کی کیٹگری میں مالی سال 2023 کے پہلے 6 ماہ پاک سوزوکی کے لیے مایوس کن ثابت ہوئے کیونکہ سوزوکی کلٹس اور ویگن آر کی فروخت 65 فیصد اور 68 فیصد گر کر بالترتیب 5 ہزار 143 اور 3 ہزار 769 یونٹس رہ گئی جو گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران بالترتیب 14 ہزار 516 یونٹس اور 11 ہزار 629 یونٹس تھی۔

اس کے برعکس دسمبر میں کلٹس کی فروخت ایک ہزار 134 یونٹس سے کم ہو کر ایک ہزار 57 یونٹس رہ گئی جبکہ ویگن آر کی فروخت مذکورہ مدت میں 716 یونٹس سے بڑھ کر 872 ہو گئی۔

ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی کیٹگری میں 660 سی سی سوزوکی آلٹو کی فروخت مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 32 ہزار 388 یونٹس سے 15 فیصد کم ہو کر 27 ہزار 614 یونٹس رہی جبکہ بولان کی فروخت 6 ہزار 241 یونٹس سے 61 فیصد گر کر 2 ہزار 436 یونٹس رہ گئی۔

دسمبر 2022 میں آلٹو اور بولان کی فروخت نومبر میں بالترتیب 7 ہزار 252 اور 503 یونٹس کے مقابلے میں 6 ہزار 898 اور 464 رہی۔

جیپ اور پک اپ کی فروخت مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران میں 28.4 فیصد کم ہوکر 15 ہزار 188 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 21 ہزار 202 یونٹس تھی، جبکہ دسمبر 2022 کی فروخت نومبر میں 3 ہزار 99 یونٹس سے بڑھ کر 3 ہزار 216 یونٹس تک پہنچ گئی۔

بسوں کی فروخت 23 فیصد بڑھ کر 320 یونٹس ہو گئی جوکہ مالی سال 2022 کے جولائی تا دسمبر میں 260 یونٹس تھی جبکہ ٹرکوں کی فروخت (جو کہ ملک کی درآمد/برآمد کا ایک بیرومیٹر ہے) مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی میں 2 ہزار 802 یونٹس سے 42 فیصد کم ہو کر ایک ہزار 627 یونٹس رہ گئی۔

TAGGED:Featuredآٹو سیکٹر کی فروخت میںبڑی کمی ریکارڈپہلی ششماہی کے دوران
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کے ایم سی پر پونے 6 ارب کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر کے دینے کا الزام
Next Article روس کا یوکرین کےاہم علاقےسولیدار پر کنٹرول کا دعویٰ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس: 18ویں آئینی ترمیم پرمکمل عمل سمیت مشترکہ اعلامیہ جاری، ن لیگ اور پی پی پی کا دستخط سے انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا…

August 17, 2025
بلاول بھٹو
پاکستاندنیا

’میرے خلاف نہیں، نفرت اور امتیازی سلوک پر احتجاج کریں‘، بلاول بھٹو کا بھارتیوں کو مشورہ

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بلاول بھٹو کے نریندر مودی کے خلاف ریمارکس پر…

December 18, 2022
صحت

ایف بی آرنےانکم ٹیکس کیلیے اسپتالوں میں پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دیدی

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): ایف بی آر نے انکم ٹیکس کیلیے اسپتالوں میں پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب لازمی…

December 24, 2023
دنیا

حزب اللہ کے ڈرون حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک؛ متعدد زخمی

(ویب ڈیسک): تل ابیب: اسرائیل کے علاقے مغربی گلیلی میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں صیہونی فوج کا ایک…

August 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?